’اسپائیڈر مین 4‘ کا منفرد ٹریلر؟ ٹام ہالینڈ کا مداحوں کو سرپرائز
Web Desk
17 March 2026
ہالی ووڈ اداکار ٹام ہالینڈ نے اپنی نئی فلم اسپائیڈرمین: برانڈ نیو ڈے کے ٹریلر کی ریلیز سے متعلق ایک منفرد اشارہ دے کر مداحوں کا تجسس بڑھا دیا ہے۔
اداکار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ اور فلم کی ٹیم ٹریلر کی رونمائی کے لیے کچھ نیا اور منفرد کرنے جا رہے ہیں۔ٹام ہالینڈ کا کہنا تھا کہ شائقین کی محبت اور سپورٹ ہی اس سیریز کی کامیابی کی اصل وجہ ہے، اسی لیے وہ اس بار مداحوں کے لیے کچھ خاص کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ٹریلر کو نیویارک سٹی میں مداحوں کے ساتھ مل کر جاری کیا جائے گا، جس کا مقصد شائقین کو ایک منفرد تجربہ فراہم کرنا اور انہیں قریب لانا ہے۔اداکار کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں میں جوش و خروش بڑھ گیا ہے، جہاں کئی صارفین نے اسے ٹریلر ریلیز کا نیا اور دلچسپ طریقہ قرار دیا، جبکہ کچھ نے پیشگوئی کی کہ یہ انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دے گا۔
واضح رہے کہ فلم کی ہدایتکاری ڈسٹن ڈینئل کریٹن نے کی ہے اور یہ فلم 31 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
متعلقہ عنوانات
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026