ٹام کروز اعزازی آسکر ملنے پر جذباتی ہوگئے
Web Desk
18 November 2025
ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز گورنرز ایوارڈز میں اعزازی آسکر ملنے پر جذباتی ہوگئے۔
63 سالہ ٹام کروز نے کیلیفورنیا میں منعقدہ اس شاندار تقریب کے دوران اسٹیج پر آ کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے اپنے دل کی بات کرتے ہوئے کہا کہ سنیما مجھے دنیا کے مختلف حصے دکھاتا ہے، یہ مجھے اختلافات کی قدر اور احترام کرنا سکھاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمیں ہماری انسانیت بھی دکھاتا ہے، ہمیں یہ سمجھنے میں مدد دیتا ہے کہ ہم کتنے ایک جیسے ہیں، چاہے ہم دنیا کے کسی بھی حصے سے آئیں۔ تھیٹر میں ہم ایک ساتھ ہنسیں، ایک جیسا محسوس کریں یہی اس فن کی طاقت ہےٹام کروز نے کہا کہ اسی لیے یہ میرے لیے اہم ہے، فلمیں بنانا صرف میرا کام نہیں، یہ میری پہچان ہے۔
سینما سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچپن سے ہی میں فلموں کا دیوانا تھا اور جب روشنی کی کرن پھیلی تو اس وقت ایسا لگا کہ دنیا اتنی بڑی ہے جتنی میں نے کبھی نہیں دیکھی تھی، اس تجربے نے میرے لیے ایڈونچر کی بھوک، علم حاصل کرنے کی خواہش اور انسانیت کو سمجھنے کا جذبہ پیدا کیا اور یہ مجھے کردار تخلیق کرنے، کہانی سنانے اور دنیا کو دیکھنے کی ترغیب دیتا رہا اور اسی جذبے کے ساتھ میں آج تک آگے بڑھ رہا ہوں۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026