فجر کی نماز کے وقت مرحومہ والدہ کے لیے دھن ملی، آئمہ بیگ
Web Desk
20 December 2025
پاکستانی معروف اور باصلاحیت گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ انہیں فجر کی نماز کے وقت اپنی مرحومہ والدہ کے لیے ایک دھن نصیب ہوئی۔
شوبز انڈسٹری سے منسلک گلوکارہ آئمہ بیگ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی زندگی کے ایک نہایت جذباتی اور روحانی تجربے کا انکشاف کیا،اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ ان کیلئے ایک خاص لمحہ تھا۔
آئمہ بیگ سوشل میڈیا پر بھی خاصی مقبول ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 65 لاکھ سے زائد ہے، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک معروف ٹی وی شو سے کیا جس کے بعد وہ بطور پلے بیک سنگر بے پناہ شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں، آئمہ بیگ جلد ہی اپنا ڈیبیو میوزک البم بھی ریلیز کرنے جا رہی ہیں۔
ان کے مشہور گانوں میں قلاباز دل، بے فکریاں، بالما بھگورا، بازی اور مست ملنگ شامل ہیں جبکہ انہوں نے ڈرامہ جا تجھے معاف کیا سمیت کئی مقبول ڈراموں کے او ایس ٹیز بھی گائے ہیں، کم عمری میں کامیابی حاصل کرنے کے باوجود آئمہ بیگ کو اپنے مختصر کیریئر میں ذاتی زندگی سے جڑے بعض تنازعات کا بھی سامنا رہا ہے۔
انٹرویو میں آئمہ بیگ نے بتایا کہ فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد وہ شدید جذباتی کیفیت میں تھیں اور اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے خود کو بہت کمزور محسوس کر رہی تھیں۔ وہ اپنی والدہ کی چند چیزیں دیکھ رہی تھیں اور دل چاہ رہا تھا کہ کاش وہ انہیں گلے لگا سکیں، فجر کے بعد انہوں نے سونے کی کوشش کی مگر آنکھوں سے آنسو مسلسل بہتے رہے۔
گلوکارہ نے مزید بتایا کہ جب بھی انہیں کوئی دھن یا خیال آتا ہے تو وہ فوراً اسے ریکارڈ کر لیتی ہیں، چاہے آواز مکمل نہ بھی ہو، صبح تقریباً 6 بجے ان کے ذہن میں اپنی والدہ کے لیے چند بول اور ایک دھن آئی جسے انہوں نے فوری طور پر ریکارڈ کر لیا تاہم فی الحال وہ اس کے بول ظاہر نہیں کر سکتیں۔
آئمہ بیگ نے بتایا کہ جب انہوں نے میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھا تو اسی دوران ان کی والدہ بیمار ہو گئیں، وہ زیادہ تر کام میں مصروف رہتی تھیں اور اپنی والدہ کے ساتھ زیادہ وقت نہ گزار سکیں، والدہ ہی انہیں شوز پر بھیجا کرتی تھیں، مگر وہی ان کی زندگی کے آخری دن تھے جو آج بھی ان کے دل میں ایک گہرا درد چھوڑ گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
یومِ دفاع و شہداء، شوبز شخصیات بھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی کے جذبے سے سرشار
3 September 2026
مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل
3 September 2026
مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان
3 September 2026
مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار
3 September 2026
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026