LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ برقرار اقوام متحدہ کا ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید یو اے ای میں ‘ویزا آن ارائیول’ کی شرائط تبدیل، کیا اب آپ اہل ہیں؟ انسانی سمگلنگ کیخلاف 59 ممالک میں عالمی کریک ڈاؤن، ایک ہزار سے زائد ملزم گرفتار اسرائیل کا امریکا سے ترکیہ کو ایف 35 جنگی طیارے اور پرزے فروخت نہ کرنے کا مطالبہ دہشتگردی کا مقابلہ جاری، ریاست کی رٹ ہر صورت قائم ہوگی: سرفراز بگٹی

ٹک ٹاک کی پاکستان میں  2025 ء کی چوتھی سہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری

Web Desk

14 April 2026

ٹک ٹاک نے2025ء کی چوتھی سہ ماہی کے بارے میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کے حوالے سے  رپورٹ جاری کر دی۔ اکتوبر سے دسمبر 2025 تک کے اعداد و شمار پر مشتمل اس رپورٹ میں ان اقدامات کی تفصیل دی گئی ہے جو ٹک ٹاک نے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے مواد کی نشاندہی کرنے اور اسے حذف کرنے  کے لیے  انجام دیئے۔

2025ء کی چوتھی سہ ماہی کے دوران، ٹک ٹاک نے پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پردوکروڑ، 29لاکھ ، 90ہزار460ویڈیوز ہٹائیں۔

اس عرصے میں ٹک ٹاک نے پیشگی اقدامات کے تحت ان ویڈیوز میں سے 99.9 فیصد ویڈیوز کو حذف کیا، جبکہ 98.4 فیصد ویڈیوز کو محض 24 گھنٹوں کے اندر حذف کیا گیا۔

گزشتہ برس کی چوتھی سہ ماہی کے دوران ٹک ٹاک نے دنیا بھر میں مجموعی طور پر 175 ملین ویڈیوز ہٹائیں ، جو پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیے گئے کل مواد کا تقریباً 0.5 فیصد بنتی ہیں۔ حذف کی گئیں ویڈیوز میں سے 15کروڑ، 25لاکھ، 80ہزار933 ویڈیوزکوخودکار ٹیکنالوجی کے ذریعے شناخت کر کے ہٹایا گیا ، تاہم مزید جائزے کے بعد83لاکھر 60ہزار 780ویڈیوز بحال کر دی گئیں

اخلاقی اُصولوں پر ٹک ٹاک کی سالمیت برقرار رکھنے کے لیے اس سہ ماہی میں پلیٹ فارم نے 14کروڑ38لاکھ 34ہزار 113 جعلی اکاؤنٹس کو بھی حذف کیا ، جبکہ مزید 2کروڑ38لاکھ75ہزار 879ایسے اکاؤنٹس بھی ختم کیے جن کے بارے میں شبہ تھا کہ وہ 13 سال سے کم عمر افراد  سے تعلق رکھتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق، حذف کی گئیں ویڈیوز کاایک نمایاں حصہ یعنی 21.2 فیصدایسے حساس یا بالغ موضوعات پر مشتمل تھا جومواد کے حوالے سے ٹک ٹاک کی پالیسیوں سے مطابقت نہیں رکھتا تھا۔ مزید یہ کہ 9.1 فیصد ویڈیوز نے پلیٹ فارم کے حفاظتی اور مہذب رویے کے معیارات کی خلاف ورزی کی، جبکہ 1.2 فیصد ویڈیوز نے رازداری اور سیکیورٹی کے اصولوں سے انحراف کیا۔