عدلیہ کے حال پر سندھ ہائی کورٹ نوٹس لے، عدالت کے فیصلوں پر سوالات اٹھا دیے: فاروق ستار
Web Desk
10 December 2025
کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے عدالتی فیصلوں اور حالیہ عدالتی رویے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کہہ رہی ہے کہ پاکستان بچا کر آئے یا تڑوا کر آئے، اور یہ بھی کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی دہشت گردی کیسے ہو سکتی ہے؟
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ عدالت کے مطابق گاڑیوں کو آگ لگانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، پھر بھی بغیر سنے فیصلہ سنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کہتی ہے کہ ان کے خلاف ایف آئی آر کاٹنا جہالت ہے، انہیں گرفتار کرنا جہالت ہے، تو سوال یہ ہے کہ کسی کے دل و ارادے کو بھانپ کر عدالت فیصلہ کیسے کر سکتی ہے؟ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ عدلیہ کا رویہ کھلا ہونا چاہیے۔ عدالتی احترام اپنی جگہ لیکن موجودہ صورتحال پر سندھ ہائی کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے۔فاروق ستار نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنج کیا گیا، گورنر سندھ کو دھمکیاں دی گئیں، اور وزیر اعلیٰ سندھ آئینی و قانونی طور پر اس معاملے کا نوٹس لیں۔ان کا کہنا تھا کہ عدالتی کارروائی کے طریقۂ کار اور حالیہ فیصلوں کے حوالے سے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں جن کا سنجیدگی سے جائزہ ضروری ہے
متعلقہ عنوانات
پاکستان، چین کے دل ایک دوسرے سے جڑے اور ایک ساتھ دھڑکتے ہیں: وزیراعظم
30 September 2026
ایف بی آر کی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
30 September 2026
18 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت، سندھ بہت پیچھے رہ گیا: حافظ نعیم الرحمان
30 September 2026
پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت
30 September 2026
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پارلیمانی امور پر مشاورت، اجلاس میں اہم معاملات زیر غور
30 September 2026
پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے کرسچن میرج بل 2026 کی منظوری دے دی
30 September 2026
پاکستان ایس سی او سربراہ اجلاس کی کامیاب میزبانی کیلئے پرعزم ہے: اسحاق ڈار
30 September 2026
ماسکو میں عالمی مذہبی کانفرنس، پاکستان سمیت 40 ممالک کے وفود کی شرکت
30 September 2026