LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پولینڈ کے شہر کراکوف میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 15 زخمی ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب ایران کو روس سے جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم ملنے کا امکان، معاہدہ طے پا گیا وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل دی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے ذاتی محافظ کو قتل کردیا گیا روس نے ایک دن میں یوکرین کے 903 ڈرونز اور 4 نیپچون میزائل مار گرائے، وزارت دفاع دبئی کے پرفیوم برانڈ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ایران امریکا کشیدگی سفارتکاری سے حل کرنے پر زور جے ڈی وینس نے آئندہ الیکشن کیلئے الگ سیاسی بیانیہ تشکیل دینے کی کوششیں تیز کر دیں ایران کے جزیرے قشم میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں نیتن یاہو وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر، گادی آئزن کوٹ کو حکومت سازی کی دعوت سندھ میں تعلیم کا بجٹ 601 ارب روپے، صورتحال تسلی بخش نہیں: حافظ نعیم الرحمان ایران پر دوبارہ حملہ کیا تو امریکا کو تباہ کن جواب دیں گے: محسن رضائی ایس ایم ای برآمد کنندگان کے لیے 300 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ فرانس میں یونینز اور طلبہ تنظیموں کا ایک اور احتجاجی مظاہرے کا اعلان

ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب

Web Desk

8 November 2026

ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے اپنے تمام اہم میزائلوں اور ڈرونز (بغیر پائلٹ طیاروں) کی پیداواری لائنیں مکمل طور پر زیرِ زمین منتقل کر دی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی یا عسکری صورتحال میں دفاعی ہتھیاروں کی تیاری کی رفتار متاثر نہ ہو۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے بتایا کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اپنے میزائل اور ڈرون پروگرام کے ڈھانچے کو اس جدید اور لچکدار انداز میں ترتیب دیا ہے کہ دشمن کی کوئی بھی ممکنہ عسکری کارروائی ملک کی دفاعی پیداواری صلاحیت پر اثر انداز نہیں ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ماضی میں بھی ایران کی میزائل اور ڈرون صلاحیت کو نہیں روک سکا تھا اور اب زیرِ زمین تنصیبات کی بدولت اس تسلسل کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔

پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان نے مزید واضح کیا کہ ایرانی ایرو اسپیس فورس کے استعمال میں آنے والے تمام عسکری ہتھیار اور پروڈکشن ٹیکنالوجی مکمل طور پر مقامی دانش، سائنسی علم اور تکنیکی صلاحیتوں پر مبنی ہیں اور اس مقصد کے لیے ایران نے کسی بھی غیر ملکی قوت یا ملک پر انحصار نہیں کیا۔