LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آپریشن فجر الیمن: حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر 875 حملے، 130 ہلاک یا غیر مؤثر ہونے کا دعویٰ جو شہر پال رہا ہے اسے زندہ رہنے دیں، کراچی پر بھی کرم نوازی کریں: خالد مقبول سعودی وزیر خارجہ کے قطر اور مصر کے ہم منصبوں سے رابطے، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال پولینڈ کے شہر کراکوف میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 15 زخمی ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب ایران کو روس سے جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم ملنے کا امکان، معاہدہ طے پا گیا وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل دی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے ذاتی محافظ کو قتل کردیا گیا روس نے ایک دن میں یوکرین کے 903 ڈرونز اور 4 نیپچون میزائل مار گرائے، وزارت دفاع دبئی کے پرفیوم برانڈ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ایران امریکا کشیدگی سفارتکاری سے حل کرنے پر زور جے ڈی وینس نے آئندہ الیکشن کیلئے الگ سیاسی بیانیہ تشکیل دینے کی کوششیں تیز کر دیں ایران کے جزیرے قشم میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں نیتن یاہو وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر، گادی آئزن کوٹ کو حکومت سازی کی دعوت سندھ میں تعلیم کا بجٹ 601 ارب روپے، صورتحال تسلی بخش نہیں: حافظ نعیم الرحمان

آپریشن فجر الیمن: حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر 875 حملے، 130 ہلاک یا غیر مؤثر ہونے کا دعویٰ

Web Desk

8 November 2026

یمن کی مسلح افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ ‘آپریشن فجر الیمن’ کے تحت حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر 875 کارروائیاں کی گئی ہیں، جن کے نتیجے میں 130 حوثی جنگجو اور اہم کمانڈرز ہلاک یا غیر مؤثر ہو گئے ہیں، جبکہ 50 سے زائد عسکری گاڑیاں اور تنصیبات تباہ کر دی گئی ہیں۔

یمنی فوج کے باضابطہ ترجمان کے مطابق ان کارروائیوں میں حوثی باغیوں کی کمک، جنگجوؤں کے اجتماعات، میزائل داغنے کی تنصیبات اور جنگی سازوسامان کے ذخائر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے لیے فضائیہ کے لڑاکا طیاروں، ڈرونز اور توپ خانے کا استعمال کیا گیا۔ تعز، مارب اور الجوف کے محاذوں پر حکومتی فورسز، نیشنز شیلڈ، جائنٹس بریگیڈز اور عوامی مزاحمتی گروپس نے حوثیوں کے متعدد حملے ناثر بناتے ہوئے ان کی نقل و حرکت کو مفلوج کر دیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یمن کے جنوبی اور مغربی محاذوں پر بھی نیشنز شیلڈ اور نیشنل ریزسٹنس فورسز کی جانب سے عسکری کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں تاکہ علاقے میں امن و امان کی فضا اور حکومتی رٹ کو بحال کیا جا سکے۔