پنجاب جیسی شفاف حکومت کہیں اور نہیں دیکھی: گورنر سندھ
Web Desk
7 November 2026
گورنر سندھ سید نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ انہوں نے پنجاب جیسی شفاف اور فعال حکومت کہیں نہیں دیکھی، قانون کی بالادستی پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر قانون اچھا ہو تو اسے کوئی کالا نہیں کہتا، جبکہ سوشل میڈیا کی بے راہ روی نے معاملات کو خراب کیا ہے جس کی حرکتوں کے باعث لوگ گرفت میں آجاتے ہیں۔
لاہور پریس کلب میں صحافیوں اور میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ سید نہال ہاشمی نے صحافتی برادری کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پریس کلب نے ہمیشہ ایک مثالی کردار ادا کیا ہے، صحافی ہر دور میں حق اور سچ کی پاسداری کرتے ہیں اور آزاد ابلاغ ہی ایک صحتمند معاشرے کی ضامن ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی آمریت کا دور آیا ترقی کا راستہ رکا، لیکن میاں محمد نواز شریف نے آئین کی حکمرانی اور موٹرویز سمیت ملک بھر میں ترقی کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھی جس سے کراچی کے عوام بھی بے حد متاثر ہیں۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ملک میں سب سے پہلی اور خطرناک کرپشن ذہنی کرپشن اور تعصب کی عینک ہے جس میں حقدار کو اس کا حق نہیں دیا جاتا۔ انہوں نے کراچی کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے مگر اسے اس کا جائز حق نہیں ملا، ماضی میں اداروں میں گھوسٹ ملازمین بھرتی کر کے شہریوں کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ بلا تفریق کرپشن کو پکڑیں، اور کسی بھی انسانی حقوق کے منافی قانون کی حمائت نہیں کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
پولینڈ کے شہر کراکوف میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 15 زخمی
8 November 2026
ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب
8 November 2026
ایران کو روس سے جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم ملنے کا امکان، معاہدہ طے پا گیا
8 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل دی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع
7 November 2026
افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے ذاتی محافظ کو قتل کردیا گیا
7 November 2026
روس نے ایک دن میں یوکرین کے 903 ڈرونز اور 4 نیپچون میزائل مار گرائے، وزارت دفاع
7 November 2026
دبئی کے پرفیوم برانڈ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا
7 November 2026
اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ایران امریکا کشیدگی سفارتکاری سے حل کرنے پر زور
7 November 2026