ایران کو روس سے جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم ملنے کا امکان، معاہدہ طے پا گیا
Web Desk
8 November 2026
برطانوی اخبار ‘دی ٹیلی گراف’ (The Telegraph) نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کو جلد ہی روس سے جدید ترین فضائی دفاعی نظام ایس-400 (S-400) ملنے کی توقع ہے، اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی کے حالیہ دورہ ماسکو کے دوران روس اور ایران کے اعلیٰ حکام کے درمیان جدید عسکری تعاون اور نئی گیس پائپ لائن بچھانے کے منصوبوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس طویل عرصے سے ایران کو ایس-400 کی فراہمی کا اشارہ دیتا رہا تھا، تاہم مشرقِ وسطیٰ میں سفارتی توازن اور خطے کی دیگر ریاستوں کے ساتھ تعلقات کے پیشِ نظر پیش رفت التوا کا شکار تھی۔
‘دی ٹیلی گراف’ کے مطابق ایران نے دفاعی شعبے میں اپنی طویل مدتی حکمتِ عملی کے تحت روس کے ساتھ متعدد اہم عسکری معاہدے کیے ہیں تاکہ امریکا کے ساتھ کسی بھی ممکنہ بڑے عسکری تصادم میں اپنے فضا ئی دفاع اور حساس تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ رپورٹ میں ہیلی کاپٹر سے فائر کیے جانے والے جدید روسی میزائلوں کی ایران کو فراہمی کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس حالیہ دعوے پر سنجیدہ سوالات اٹھ رہے ہیں کہ روس ایران کی عسکری مدد نہیں کر رہا۔
متعلقہ عنوانات
پولینڈ کے شہر کراکوف میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 15 زخمی
8 November 2026
ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب
8 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل دی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع
7 November 2026
افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے ذاتی محافظ کو قتل کردیا گیا
7 November 2026
روس نے ایک دن میں یوکرین کے 903 ڈرونز اور 4 نیپچون میزائل مار گرائے، وزارت دفاع
7 November 2026
دبئی کے پرفیوم برانڈ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا
7 November 2026
اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ایران امریکا کشیدگی سفارتکاری سے حل کرنے پر زور
7 November 2026
جے ڈی وینس نے آئندہ الیکشن کیلئے الگ سیاسی بیانیہ تشکیل دینے کی کوششیں تیز کر دیں
7 November 2026