LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پولینڈ کے شہر کراکوف میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 15 زخمی ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب ایران کو روس سے جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم ملنے کا امکان، معاہدہ طے پا گیا وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل دی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے ذاتی محافظ کو قتل کردیا گیا روس نے ایک دن میں یوکرین کے 903 ڈرونز اور 4 نیپچون میزائل مار گرائے، وزارت دفاع دبئی کے پرفیوم برانڈ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ایران امریکا کشیدگی سفارتکاری سے حل کرنے پر زور جے ڈی وینس نے آئندہ الیکشن کیلئے الگ سیاسی بیانیہ تشکیل دینے کی کوششیں تیز کر دیں ایران کے جزیرے قشم میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں نیتن یاہو وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر، گادی آئزن کوٹ کو حکومت سازی کی دعوت سندھ میں تعلیم کا بجٹ 601 ارب روپے، صورتحال تسلی بخش نہیں: حافظ نعیم الرحمان ایران پر دوبارہ حملہ کیا تو امریکا کو تباہ کن جواب دیں گے: محسن رضائی ایس ایم ای برآمد کنندگان کے لیے 300 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ فرانس میں یونینز اور طلبہ تنظیموں کا ایک اور احتجاجی مظاہرے کا اعلان

ایران کے جزیرے قشم میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

Web Desk

7 November 2026

ایران کے جنوبی ساحلی جزیرے قشم (Qeshm) میں شدید نوعیت کے دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، تاہم ایرانی حکام یا سکیورٹی اداروں کی جانب سے واقعے کی اصل وجوہات کے بارے میں تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘ارنا’ (IRNA) کی رپورٹ کے مطابق، دھماکوں کی زور دار آوازیں جزیرے کے مشرقی حصے کی جانب سنی گئیں۔ دھماکوں کے فوراً بعد مقامی سطح پر تشویش پھیل گئی لیکن اب تک کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان، یا دھماکوں کی نوعیت کے متعلق حتمی تفصیلا ت سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

ایرانی حکام اور متعلقہ اداروں نے صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے، جبکہ جزیرے اور اطراف کے علاقوں میں سکیورٹی مزید الرٹ کر دی گئی ہے۔ واقعے سے متعلق مزید سرکاری موقف اور تحقیقاتی تفصیلا ت کا انتظار کیا جا رہا ہے۔