اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ایران امریکا کشیدگی سفارتکاری سے حل کرنے پر زور
Web Desk
7 November 2026
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ترکیہ خطے اور عالمی سطح پر امن کے قیام کے لیے اپنی سفارتی کوششیں بلا تعطل جاری رکھے گا۔
ترک صدارتی دفتر کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ بیان کے مطابق، صدر اردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا کہ ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو جنگ کے بجائے صرف اور صرف سفارت کاری اور بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مسا ئل کے دیرپا حل کے لیے سفارتی ذرائع اور مذاکراتی عمل کو ہی اولین ترجیح ملنی چاہیے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے مزید کہا کہ ترکیہ یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے بھی اپنے وساطتی کردار پر عمل پیرا رہے گا۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ماسکو اور کیئو کے ساتھ مشاورتی عمل اور رابطوں کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ صدر اردوان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انقرہ خطے میں پائیدار امن، استقرار اور بحرانوں کے حل کے لیے اپنا مؤثر اور مثبت سفارتی کردار ادا کرتا رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
پولینڈ کے شہر کراکوف میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 15 زخمی
8 November 2026
ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب
8 November 2026
ایران کو روس سے جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم ملنے کا امکان، معاہدہ طے پا گیا
8 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل دی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع
7 November 2026
افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے ذاتی محافظ کو قتل کردیا گیا
7 November 2026
روس نے ایک دن میں یوکرین کے 903 ڈرونز اور 4 نیپچون میزائل مار گرائے، وزارت دفاع
7 November 2026
دبئی کے پرفیوم برانڈ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا
7 November 2026
جے ڈی وینس نے آئندہ الیکشن کیلئے الگ سیاسی بیانیہ تشکیل دینے کی کوششیں تیز کر دیں
7 November 2026