LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پولینڈ کے شہر کراکوف میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 15 زخمی ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب ایران کو روس سے جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم ملنے کا امکان، معاہدہ طے پا گیا وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل دی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے ذاتی محافظ کو قتل کردیا گیا روس نے ایک دن میں یوکرین کے 903 ڈرونز اور 4 نیپچون میزائل مار گرائے، وزارت دفاع دبئی کے پرفیوم برانڈ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ایران امریکا کشیدگی سفارتکاری سے حل کرنے پر زور جے ڈی وینس نے آئندہ الیکشن کیلئے الگ سیاسی بیانیہ تشکیل دینے کی کوششیں تیز کر دیں ایران کے جزیرے قشم میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں نیتن یاہو وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر، گادی آئزن کوٹ کو حکومت سازی کی دعوت سندھ میں تعلیم کا بجٹ 601 ارب روپے، صورتحال تسلی بخش نہیں: حافظ نعیم الرحمان ایران پر دوبارہ حملہ کیا تو امریکا کو تباہ کن جواب دیں گے: محسن رضائی ایس ایم ای برآمد کنندگان کے لیے 300 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ فرانس میں یونینز اور طلبہ تنظیموں کا ایک اور احتجاجی مظاہرے کا اعلان

پولینڈ کے شہر کراکوف میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 15 زخمی

Web Desk

8 November 2026

جنوبی پولینڈ کے تاریخی شہر کراکوف (Krakow) کے مرکزی چوک میں ایک 24 سالہ مسلح شخص نے کار سے اندھا دھند فائرنگ کر کے 6 افراد کو ہلاک اور 15 سے زائد کو شدید زخمی کر دیا ہے۔

مقامی پولیس حکام کے مطابق یہ المناک واقعہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً 3 بجے پیش آیا جب فوجی طرز کا لباس پہنے ایک شخص نے اپنی گاڑی سے شہریوں پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد مشتبہ حملے آور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ 24 سالہ پولش شہری کے قبضہ اور گاڑی سے متعدد ملٹری گریڈ ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ حملہ آور کے اس بھیانک اقدام کے پیچھے کیا محرکات تھے، اس حوالے سے پولیس کی تحقیقات جاری ہیں اور فی الحال کوئی حتمی وجہ بیان نہیں کی گئی ہے۔