دبئی کے پرفیوم برانڈ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا
Web Desk
7 November 2026
دبئی کے معروف عطر ساز گروپ رصاصی (Rasasi) کے نئے لگژری برانڈ ‘کنز ڈی رصاصی’ نے اپنے نئے بین الاقوامی عطر ’’ہاوس فراسٹ‘‘ (Hawas Frost) کی منفرد لانچنگ کے ذریعے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے।
برانڈ نے 2 نومبر کو نیپال میں واقع ماؤنٹ ایورسٹ کے علاقے میں 5 ہزار 170 میٹر کی ریکارڈ بلندی پر عطر متعارف کروا کر دنیا کے بلند ترین مقام پر پرفیوم لانچ کرنے کا تاریخی ریکارڈ قائم کیا۔ اس کے بعد دبئی میں برج خلیفہ کی عمارت پر ایک منٹ پر مشتمل خصوصی لائٹ شو کے ذریعے اس عطر کی عالمی رونمائی کی گئی، جس میں دنیا کی بلند ترین عمارت کو مجازی طور پر برف سے ڈھکتے ہوئے دکھایا گیا۔ تقریب کے دوران گنیز ورلڈ ریکارڈز کی سینئر جج کنزی الدفراوی نے رصاصی گروپ کی انتظامیہ کو باضابطہ سرٹیفکیٹ پیش کیا۔
تقریب کی ایک اہم خصوصیت عطر کی پہلی اور تاریخی بوتل ’’کیری نمبر 001‘‘ کی نیلامی تھی، جس نے ایورسٹ سے برج خلیفہ تک کا سفر طے کیا تھا۔ نیلامی سے حاصل ہونے والی 2 لاکھ 60 ہزار درہم کی رقم دبئی کی فلاحی تنظیم ‘دبئی کیئرز’ (Dubai Cares) کو عطیہ کی گئی، جو بچوں اور نوجوانوں کی تعلیم و تربیت پر خرچ ہوگی۔ کنز ڈی رصاصی کے شریک بانی اسماعیل انیس نے اس کامیابی کو کمپنی اور دبئی دونوں کے لیے اعزاز قرار دیا۔
متعلقہ عنوانات
پولینڈ کے شہر کراکوف میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 15 زخمی
8 November 2026
ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب
8 November 2026
ایران کو روس سے جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم ملنے کا امکان، معاہدہ طے پا گیا
8 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل دی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع
7 November 2026
افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے ذاتی محافظ کو قتل کردیا گیا
7 November 2026
روس نے ایک دن میں یوکرین کے 903 ڈرونز اور 4 نیپچون میزائل مار گرائے، وزارت دفاع
7 November 2026
اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ایران امریکا کشیدگی سفارتکاری سے حل کرنے پر زور
7 November 2026
جے ڈی وینس نے آئندہ الیکشن کیلئے الگ سیاسی بیانیہ تشکیل دینے کی کوششیں تیز کر دیں
7 November 2026