LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
افغانستان میں 36 سے زائد دہشت گرد گروہ موجود ہیں، ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشت گردی روکی جائے: ترجمان دفتر خارجہ غلطیاں ٹھیک کیے بغیر ترقی ممکن نہیں، معاشی چیلنجز کو اقدامات کی ضرورت ہے: وزیراعظم میر رضا کیس: انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع منظور وفاقی آئینی عدالت کے رولز جاری، اہم قانونی معاملات کی وضاحت روس جوہری حملے کی دھمکیاں دینا بند کرے، نیٹو لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال معاشی ترقی میں سرمایہ کاروں کی شراکت ڈھائی سال میں دوگنا سے زائد بڑھ چکی ہے: وزیر خزانہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا فی الحال کوئی قانون موجود نہیں: پی ٹی اے کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب انڈونیشیا کی جیل میں ڈبل بیڈز کمرے، ٹی وی اور سوئمنگ پول حکومت بزرگ شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے: مریم نواز محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت کراچی: زیر تعمیر پل کی شٹرنگ اچانک گر گئی، ایک شخص جاں بحق افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی، 22 ہلاک، ٹھکانے تباہ خانیوال میں بیٹھے پاکستانی نوجوان نے امریکی ڈاکخانے کو 126 ملین ڈالر کا چونا لگا دیا ایران میں مہنگائی کی شرح 83 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

2025 میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا پاس ورڈ 123456

Web Desk

2 January 2026

ڈیجیٹل سکیورٹی کے شعبے میں کام کرنے والی معروف کمپنی نورڈ پاس (NordPass) نے سال 2025 کے دوران دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاس ورڈز کی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں 123456 کو ایک بار پھر سب سے زیادہ استعمال ہونے والا پاس ورڈ قرار دیا گیا ہے۔

نورڈ پاس کے مطابق یہ فہرست مختلف عالمی ڈیٹا لیکس اور سیکیورٹی خامیوں کے دوران سامنے آنے والے پاس ورڈز کے تفصیلی تجزیے کے بعد مرتب کی گئی ہے، جو آن لائن صارفین کی کمزور ڈیجیٹل عادات کو بے نقاب کرتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ کئی برسوں سے لیک ہونے والے پاس ورڈز کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔ اس تجزیے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ صارفین اکثر اپنے پہلے نام یا خاندانی نام کے ساتھ چند اعداد شامل کر کے پاس ورڈ بنا لیتے ہیں، جیسے kristian123 یا Joan83۔ اگرچہ ایسے پاس ورڈز عالمی سطح پر ٹاپ فہرست میں شامل نہیں ہوتے، تاہم مختلف ممالک میں مقامی طور پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والے نام اور خاندانی نام پاس ورڈز میں نمایاں نظر آتے ہیں۔

نورڈ پاس کے مطابق یہ رجحان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ جغرافیہ اور ثقافت پاس ورڈ بنانے کی عادات پر گہرا اثر ڈالتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 میں بھی دنیا بھر میں نہایت سادہ اور آسانی سے اندازہ لگائے جانے والے پاس ورڈز کا استعمال بدستور جاری رہا، جو کروڑوں بار مختلف ڈیٹا لیکس میں سامنے آ چکے ہیں۔

سیکیورٹی ماہرین کے مطابق ایسے پاس ورڈز چند سیکنڈز میں ہیک کیے جا سکتے ہیں، اس کے باوجود صارفین انہیں بار بار استعمال کر رہے ہیں، جو سائبر سیکیورٹی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

جنریشن زی کے پاس ورڈز

نورڈ پاس نے اپنی رپورٹ میں جنریشن زی (نوجوان صارفین) کے پاس ورڈز کا الگ ڈیٹا بھی جاری کیا ہے، جس میں بھی سادہ نمبرز اور عام الفاظ نمایاں رہے۔ رپورٹ کے مطابق نوجوان صارفین سہولت کو سیکیورٹی پر ترجیح دے رہے ہیں، حالانکہ یہی طبقہ ڈیجیٹل دنیا میں سب سے زیادہ متحرک سمجھا جاتا ہے۔

کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ فہرستیں کسی اندازے یا سروے پر مبنی نہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والی ڈیٹا بریکس اور ہیکنگ واقعات کے دوران لیک ہونے والے حقیقی پاس ورڈز پر مشتمل ہیں، جو مختلف ویب سائٹس، ایپس اور آن لائن سروسز کے ڈیٹا لیک ہونے کے بعد پبلک ڈیٹابیسز کا حصہ بنتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بار بار ایک جیسے، سادہ اور ذاتی معلومات پر مبنی پاس ورڈز کا استعمال صارفین کو سنگین سائبر خطرات سے دوچار کر سکتا ہے، جن میں اکاؤنٹس ہیک ہونا، شناخت کی چوری اور مالی نقصان شامل ہے۔