نئے سال 2026 کا پہلا سپر مون آج نظر آئے گا
Web Desk
3 January 2026
نئے سال 2026 کا پہلا سپر مون آج آسمان پر دیکھا جا سکے گا۔ سپارکو کے ترجمان کے مطابق اس سپر مون کو روایتی طور پر وولف مون کہا جاتا ہے، جبکہ اس سے قبل جاری سپر مونز کا آخری مظاہرہ اکتوبر 2025 میں دیکھا گیا تھا۔
سپارکو ترجمان کا کہنا ہے کہ اس بار سپر مون کے ساتھ کواڈرینٹڈ شہابی بارش بھی اپنے عروج پر ہوگی، جو آسمان کے نظارے کو مزید دلکش بنا دے گی۔
ترجمان کے مطابق پاکستان میں سپر مون شام 5 بج کر 51 منٹ پر طلوع ہوگا، جبکہ چاند کی روشنی 99.8 فیصد تک ہوگی۔ یہ فلکیاتی منظر 3 اور 4 جنوری کو واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔
سپارکو کے مطابق زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ تقریباً 3 لاکھ 62 ہزار کلومیٹر ہوگا، جس کے باعث چاند عام دنوں کے مقابلے میں 6 سے 7 فیصد بڑا اور تقریباً 10 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔
سپارکو نے مزید بتایا کہ اگلا سپر مون رواں سال کے آخر میں نومبر 2026 میں دوبارہ نظر آئے گا۔
متعلقہ عنوانات
بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے اور عمر کی تصدیق کا اختیار نہیں: پی ٹی اے
1 October 2026
فولڈ ایبل آئی فون کی فروخت سے متعلق اہم انکشاف!
1 October 2026
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026
اے آئی سے ٹریفک اہلکار کے قتل کا طریقہ پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
30 September 2026
جدید اے آئی انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، انتھروپک کا انتباہ
30 September 2026
اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا
29 September 2026
گوگل کروم نے صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف کروا دیا
29 September 2026
روشنی سے چارج ہونے والا جدید ایئر فلٹر تیار، جراثیم کو روکنے کی صلاحیت
28 September 2026