تھلاپتی وجے نے ازدواجی مسائل پر خاموشی توڑ دی
Web Desk
10 March 2026
بھارتی فلم انڈسٹری اور ساؤتھ سینما کے سپر اسٹار Thalapathy Vijay نے اپنی شادی سے متعلق جاری تنازع پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مداح حالیہ مسائل کے بارے میں فکر نہ کریں کیونکہ وہ خود ان معاملات کو سنبھال لیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کی اہلیہ Sangeeta Sornalingam نے 25 سالہ ازدواجی زندگی کے بعد عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کر دی ہے۔ سماجی کارکن اور کاروباری شخصیت سنگیتا سورنالنگم نے ریاست Tamil Nadu کے ضلع چینگلپٹو کی عدالت میں درخواست جمع کراتے ہوئے شادی کے باقاعدہ خاتمے کی استدعا کی ہے۔
درخواست میں انہوں نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ طلاق کے بعد انہیں مستقل نان و نفقہ فراہم کیا جائے اور انہیں ازدواجی گھر میں رہنے کی اجازت بھی دی جائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وجے نے کہا کہ میرے گرد گردش کرنے والے حالیہ مسائل آپ کے وقت کے قابل نہیں ہیں۔ میں خود ان معاملات کو سنبھال لوں گا، تاہم مجھے اس بات کا دکھ ہوتا ہے کہ میرے مسائل کی وجہ سے میرے مداح پریشان ہوتے ہیں۔
تازہ رپورٹس کے مطابق سنگیتا سورنالنگم نے عدالت میں ایک نئی درخواست بھی دائر کی ہے جس میں انہوں نے ازدواجی گھر میں رہائشی حقوق کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں یا تو اسی گھر میں رہنے کا حق دیا جائے یا پھر متبادل رہائش کے ساتھ مناسب اور مستقل نان نفقہ فراہم کیا جائے۔ اس کے علاوہ عدالتی کارروائی کے دوران رہائش سے محروم نہ ہونے کے لیے عارضی ریلیف کی درخواست بھی دی گئی ہے۔
اس سے قبل بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں فریقین طلاق کے معاملے کو باہمی رضامندی سے حل کرنے پر غور کر رہے ہیں اور مبینہ طور پر وجے نے 250 کروڑ روپے بطور نان نفقہ دینے کی پیشکش بھی کی ہے۔
یہ معاملہ اس وقت مزید زیر بحث آیا جب وجے اور اداکارہ Trisha Krishnan ایک شادی کی تقریب میں ایک ساتھ شریک ہوئے۔ دونوں ایک ہی گاڑی میں تقریب میں پہنچے اور واپس گئے جبکہ ان کے لباس بھی ایک دوسرے سے ہم آہنگ تھے، جس کے بعد مداحوں اور میڈیا میں نئی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
یومِ دفاع و شہداء، شوبز شخصیات بھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی کے جذبے سے سرشار
3 September 2026
مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل
3 September 2026
مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان
3 September 2026
مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار
3 September 2026
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026