دسویں تھل جیپ ریلی ختم، فیصل شادی خیل نے میدان مار لیا
Web Desk
10 November 2025
دسویں تھل جیپ ریلی کا رنگا رنگ میلہ اختتام پذیر ہوگیا، پری پیئرڈ کیٹیگری میں فیصل شادی خیل کامیاب قرار پائے ہیں۔
10ویں تھل جیپ ریلی میں پری پیئرڈ کیٹیگری کے مقابلے ہوئے، مقابلوں میں 2 خواتین ریسرز سمیت 37 ریسرز نے حصہ کیا، تجربے کار ڈرائیور صاحبزادہ سلطان اور نادر مگسی پری پیئرڈ کیٹیگری جیتنے میں ناکام رہے، نادر مگسی دوسرے اور محمد رضا سعید تیسرے نمبر پر رہے ۔
فیصل شادی خیل نے 2 گھنٹے 10 منٹ 18 سیکنڈ میں 200 کلو میٹر کا ٹریک عبور کیا جبکہ نادر مگسی 2 گھنٹے 14 منٹ اور 57 سیکنڈ میں فاصلہ طے کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔
ریلی میں شریک ریسرز نے تھل جیپ ریلی کو بہترین اسپورٹس ایونٹ قرار دیا، خواتین کی پری پیئرڈ کیٹیگری میں سلمیٰ خان نے سب سے کم وقت میں ٹریک مکمل کر کے جیت اپنے نام کی۔
پری پیئرڈ وومن کیٹیگری میں 2 خواتین ریسرز سلمی خان اور دینا پٹیل مد مقابل تھیں، دینا پٹیل کے ساتھ جرمن شہری اینڈریو نے بطور نیویگیٹر حصہ لیا، ریس میں معروف ریسر سلمیٰ خان پہلے نمبر پر رہیں، انہوں نے مقررہ فاصلہ میں ایک گھنٹہ 30 منٹ اور 20 سیکنڈ میں طے کیا۔
ریلی کے آخری روز چھٹی کے باعث شائقین بھی بڑی تعداد میں ریلی سے محظوظ ہوتے رہے، ریس میں کامیاب ہونے والے تمام کیٹیگریز کے ریسرز میں مظفر گڑھ کے سرکٹ ہاؤس میں انعامات تقسیم کیے گئے
متعلقہ عنوانات
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026