امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
Web Desk
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ کے حوالے سے اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ملاقات کے دوران چیئرمین اپٹما اسد شفیع نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں، تاہم اس کے لیے امریکی کپاس اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیکسٹائل شعبہ پاکستان کی برآمدات کا 62 فیصد حصہ فراہم کر رہا ہے اور اپٹما پائیداری، ماحول دوست پیداوار اور عالمی مسابقت کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے جبکہ ملکی ٹیکسٹائل صنعت عالمی معیار اور تقاضوں پر مؤثر عمل کر رہی ہے۔ اس موقع پر امریکی قونصل خانے کے پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف ڈیلن کلینسی نے کہا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت میں ترقی اور عالمی سطح پر مزید وسعت کی نمایاں صلاحیت موجود ہے۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو
23 November 2026
سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ
23 November 2026
نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی
23 November 2026