LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
انٹرنیشنل ماسٹرز ویٹ لفٹنگ، ایل سی ڈبلیو یو کی طالبہ نے دو گولڈ میڈلز جیت لئے خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی دورِ حکومت میں 18 ارب روپے کی خوردبرد کا انکشاف راولپنڈی: سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری وزیرخزانہ نے خام تیل سمیت توانائی کے دیگر ذرائع کی فراہمی کو تسلی بخش قرار دیدیا امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج سعودیہ پر حوثیوں کے حملے، خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ خیبرپختونخوا میں سرکاری فنڈز کے اجرا کا طریقہ کار سخت کرنے کا فیصلہ بچوں میں ایچ آئی وی پھیلنے پر وفاقی سطح کی جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ لوئر دیر کے علاقوں میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی، 5 بچے جاں بحق پنجاب میں انسدادِ سموگ کارروائیاں تیز، 7 صنعتی یونٹس اور 4 بھٹے سیل نومبر 2024 کے بعد پولیو کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا، وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز کی اوپن سورسنگ کے لیے گرین سگنل پولیو ورکرز قوم کے ہیرو، پنجاب سے پولیو کا 100 فیصد خاتمہ ہمارا عزم ہے: مریم نواز آزاد کشمیر: سکول جانے والی گاڑی دریائے نیلم میں گر گئی، 4 بچے جاں بحق میر رضا قتل کیس: سندھ حکومت نے جے آئی ٹی سمیت مزید 2 تحقیقاتی کمیٹیاں بنا دیں

شادی میں جلدی بازی نہیں، وقت لینا چاہیے: تزئین حسین

Web Desk

10 April 2026

معروف اداکارہ اور لیجنڈری فنکار طلعت حسین کی صاحبزادی تزئین حسین نے اپنی نجی زندگی اور دوسری شادی کے حوالے سے اہم خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بڑے فیصلے میں جلد بازی کے بجائے مناسب وقت لینا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔ حال ہی میں دنیا ٹی وی کے مقبول پروگرام “مذاق رات” میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنی زندگی کے ایک مشکل دور کا ذکر کیا اور بتایا کہ شوہر کے انتقال کے بعد وہ پانچ سال تک بطور ‘سنگل مدر’ زندگی گزارتی رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس عرصے نے انہیں خود کو سنبھالنے اور زندگی کو نئے زاویے سے سمجھنے کا موقع فراہم کیا۔

تزئین حسین، جنہوں نے حال ہی میں دوسری شادی کی ہے، نے انکشاف کیا کہ ان کے موجودہ شوہر سے ان کی ملاقات انسٹاگرام کے ذریعے ہوئی تھی، جو ان کے ایک دوست کے قریبی ساتھی تھے۔ اداکارہ کا ماننا ہے کہ تنہائی کے دوران انسان اپنی شخصیت کے ان پہلوؤں کو دریافت کرتا ہے جن سے وہ پہلے ناواقف ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکیلے پن کے سفر میں انہوں نے سیکھا کہ اللہ پر یقین ہی انسان کو ہر مشکل سے نکالتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ “آج میں ایک بدلی ہوئی شخصیت ہوں، وہ تزئین نہیں جو پہلی شادی میں تھی”، اور اب وہ اپنی زندگی سے مکمل طور پر مطمئن اور خوش ہیں۔ ان کا یہ پیغام ان تمام خواتین کے لیے ہے جو زندگی میں دوبارہ قدم جمانے کی کوشش کر رہی ہیں کہ خود کو ایک اور موقع دینے کے لیے وقت لینا کوئی برائی نہیں۔