‘شیطان مرگیا’، نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا مقدمہ کرنیوالی تنوشری دتہ کا اداکار کی موت پر ردعمل
Web Desk
9 October 2026
آنجہانی سینئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کرنے والی سابقہ اداکارہ و ماڈل تنوشری دتہ نے ان کے ناگہانی انتقال پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے اسے “شیطان کا خاتمہ” قرار دیا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ ان کے لیے یہ واقعہ ایک ایسے شخص کے وجود کا خاتمہ ہے جو مسلسل اذیت کا باعث بنا ہوا تھا۔
انڈین میڈیا سے گفتگو اور سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تنوشری دتہ نے کہا کہ نانا پاٹیکر کی موت کی خبر سننے کے باوجود وہ فی الوقت لکھنؤ میں اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ان کے زاویے سے دیکھے تو یہ ایک “شیطان کی موت” ہے کیونکہ وہ شخص رکنے کا نام نہیں لے رہا تھا اور گزشتہ 5 سالوں سے ان کا جینا دو بھر کر رکھا تھا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ‘می ٹو’ (#MeToo) مہم کے بعد انہیں مسلسل شدید ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا گیا اور یہاں تک کہ ان کی گاڑی کے بریکس فیل کروانے جیسی سازشیں بھی کی گئیں۔ تاہم، اداکارہ نے کہا کہ وہ فی الوقت سنجیدہ میڈیا ردِعمل دینے کے لیے مناسب وقت کا انتظار کریں گی اور فی الحال وہ آنجہانی کے لواحقین سے تعزیت کرتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ٹک ٹاکر کی مہندی تقریب میں دو افراد کی ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت
21 November 2026
حنا جاوید قتل کیس: پولیس نے چالان میں گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا
21 November 2026
روسی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کی کامیابی کا خصوصی ذکر
21 November 2026
سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم احسن طاہر اڈیالہ جیل سے رہا
20 November 2026
شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ قبضے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار
20 November 2026
مس یونیورس ویتنام سے 48 روز بعد ہی تاج واپس لے لیا گیا
20 November 2026
عالمی آرٹ میلے میں پاکستانی ثقافت کی نمائندگی، گلوکار عظیم ڈار کو گیسٹ آف آنر کا اعزاز
20 November 2026
گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر مسلح افراد کا حملہ، جان سے مارنے کی دھمکیاں
19 November 2026