بھارتی اداکارہ کا لرزہ خیز قتل، جسم کے ٹکڑے اور سر لاپتہ ہونے کی خبر وائرل، حقیقت کیا ہے؟
Web Desk
7 August 2026
بھارتی ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت چنئی میں ایک ابھرتی ہوئی تامل اداکارہ کے بے رحمانہ اور لرزہ خیز قتل نے بھارتی و بین الاقوامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر شدید سنسنی پھیلا دی ہے۔ گزشتہ روز سے وائرل ہونے والی رپورٹوں کے مطابق 37 سالہ تامل اداکارہ سندھیہ کی مسخ شدہ لاش شہر کے مختلف علاقوں میں کچرے کے ڈھیر سے برآمد ہوئی۔ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب مقامی شہریوں نے کچرے کے پاس پڑے ایک پلاسٹک کے تھیلے سے انسانی انگلیاں باہر نکلی دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق جب تھیلا کھولا گیا تو اس میں سے انسانی ہاتھ اور ٹانگیں برآمد ہوئیں، جبکہ بعد ازاں کارروائی کے دوران شہر کے دیگر مقامات پر پڑے تھیلوں سے بھی جسم کے باقی حصے اور ہڈیاں برآمد ہوئیں۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ مقتولہ کو قتل کرنے کے بعد تیز دھار آلے سے اس کی لاش کو کئی ٹکڑوں میں تقسیم کر کے الگ الگ جگہوں پر پھینک دیا گیا تھا، جس پر پولیس نے سفاک ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ہرش وردھن اور سنجیدہ شیخ ایک ساتھ چھٹیاں منا رہے ہیں؟ مماثل تصاویر نے ڈیٹنگ کی افواہیں بڑھا دیں
8 August 2026
اداکار ثمر جعفری کا سفرِ کربلا، حرم امام حسین میں نوحہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل
8 August 2026
ارشد چائے والا نے پاسپورٹ تجدید کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
8 August 2026
صباحت بخاری نے صحت مند فلرٹنگ کو خوشگوار ماحول کیلئے مفید قرار دے دیا
7 August 2026
لندن: عوامی شکایات پر ہارر فلم دی ممی کے پوسٹر پر پابندی عائد
7 August 2026
ارطغرل کے عبدالرحمٰن الپ جلال آل کا جلد پاکستان آنے کا اعلان
6 August 2026
مہر بانو کی موت کا مذاق اڑانے والی ریل پر سوشل میڈیا صارفین برہم
6 August 2026
والد کا انتقال نہیں قتل ہوا تھا: جگن کاظم
6 August 2026