LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
غزہ میں 70 بچوں سمیت 100 فلسطینی شہدا کی اجتماعی نماز جنازہ ادا، سپرد خاک شمالی کوریا کا نیا جنگی بحری جہاز کو جوہری جوابی کارروائی کا حصہ بنانے کا اعلان جرمنی میں انتخابات: دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی سب سے آگے، اقتدار کے قریب پہنچ گئی میامی: کارگو طیارہ رن وے سے اتر کر گاڑیوں سے جا ٹکرایا، 5 افراد ہلاک انڈونیشیا میں آتش فشاں کے باعث 8 ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل امریکا اور سعودی عرب کے درمیان جوہری معاہدے کا متن سامنے آگیا امریکی پابندیاں، بحری ناکہ بندی: ایران پر مزید معاشی دباؤ بڑھ گیا آبنائے ہرمز کا مشن: ایران کا امریکا کا ساتھ دینے پر جنوبی کوریا کے مفادات کو نشانہ بنانے کا خدشہ یمن میں حکومتی فوج اور حوثی باغیوں میں مزید جھڑپیں، ہلاکتیں 140 ہوگئیں 7 ستمبر شجاعت، غیرت اور پاک فضائیہ کے لازوال معرکوں کا تاریخ ساز دن ایران کا آبنائے ہرمز سے پابندیاں عائد کرنے والوں کی آمدورفت روکنے کا منصوبہ منظور ایران کا اربیل کے قریب امریکی نگرانی کرنے والا غبارہ مار گرانے کا دعویٰ نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے غیر مجاز آبادکار چوکیاں ختم کرنے کا حکم صدر مملکت کا دورہ فرانس منسوخ، 8 ستمبر کو پاکستان واپسی ہوگی آبنائے ہرمز سے روزانہ 90 لاکھ بیرل تیل گزر رہا ہے، امریکی وزیر توانائی

بھارتی اداکارہ تاپسی پنوں نے انکشاف کیا ہے کہ ایکشن تھرلر فلم ’الفا‘ کے فلاپ ہونے پر کئی فلموں سے محروم ہونا پڑا۔

Web Desk

5 September 2026

بھارتی اداکارہ تاپسی پنوں نے انکشاف کیا ہے کہ بڑے بجٹ کی خاتون مرکزی کردار پر مبنی (خواتین پر مبنی) ایکشن فلموں کا باکس آفس پر فلاپ ہونا پوری انڈسٹری کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے اور اس کے اثرات دیگر اداکاراؤں کے پراجیکٹس پر بھی پڑتے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زوم ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں تاپسی نے فلم ‘الفا’ کی ناکامی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب کسی خاتون اداکار کی ایکشن فلم میں بڑا سرمایہ لگایا جائے اور وہ نہ چلے، تو انویسٹرز کا اعتماد ڈگمگا جاتا ہے اور وہ دیگر وومن اورینٹڈ پروجیکٹس سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں، جس کا سامنا وہ خود بھی کر چکی ہیں۔

تاپسی پنوں کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں مردوں اور عورتوں کی فلموں کی کامیابی کو ماپنے کا معیار بالکل مختلف ہے۔ اگر کسی میل ہیرو کی بڑے بجٹ کی ایکشن فلم ہو اور اس کی کہانی اوسط درجے کی (15 یا 20) بھی ہو، تب بھی اسے رعایت مل جاتی ہے اور وہ باکس آفس پر چل جاتی ہے۔ اس کے برعکس خواتین کی ایکشن فلموں کے لیے غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی اور انہیں ہر حال میں غیر معمولی یا 21 نمبر کی کارکردگی دکھانی پڑتی ہے، کیونکہ وہاں رسک کا مارجن مائنس میں ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ وائی آر ایف (YRF) کے اسپائی یونیورس کی خواتین پر مبنی پہلی ایکشن فلم ‘الفا’ شائقین کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی تھی