LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلئے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ایمرجنسی کا نفاذ تحریک انصاف کی ضد اور عدم تعاون کا نتیجہ ہے: طارق فضل چودھری وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ٹیم کے بھارت نہ جانے پر پی سی بی کی میزبانی کی پیشکش

Web Desk

11 January 2026

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئی تجویز دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے بنگلہ دیش کے ورلڈ کپ میچز کی میزبانی میں باضابطہ دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وقت کی کمی کے باعث اگر سری لنکا کے وینیوز بروقت تیار نہ ہو سکے تو پاکستان کے وینیوز مکمل طور پر میچز کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان کے تمام بڑے کرکٹ اسٹیڈیمز عالمی معیار کے مطابق تیار حالت میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھارت میں ٹیم کی سکیورٹی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ورلڈ کپ میچز کے لیے بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اگر سری لنکا بنگلہ دیش کے میچز کی میزبانی کرنے سے قاصر رہا تو پاکستان فوری طور پر متبادل میزبان کے طور پر تیار ہے۔آئی سی سی بنگلہ دیش کے میچز کی منتقلی یا موجودہ شیڈول برقرار رکھنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد کرے گی۔