ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سیکیورٹی خدشات،بنگلادیش کا بھارت جانے سے انکار، پاکستان کی حمایت حاصل
Web Desk
18 January 2026
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے بھارت نہ جانے کے معاملے پر بنگلادیشی حکومت نے پاکستانی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق بنگلادیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت جانے سے انکار کیا ہے، جس پر خطے میں کرکٹ سرگرمیوں کے مستقبل سے متعلق نئی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بنگلادیش کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پاکستان بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے پر نظرثانی کر سکتا ہے۔
پاکستانی مؤقف کے مطابق بھارت کو کسی ملک کو دھمکانے یا دباؤ میں لانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کے خدشات معقول اور جائز ہیں اور ان پر سنجیدگی سے عمل درآمد ہونا چاہیے۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے بنگلادیش کو اس معاملے پر مکمل سفارتی اور اخلاقی حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے۔
واضح رہے کہ بنگلادیش پہلے ہی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے کا اعلان کر چکا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026