سڈنی سوینی کے بولڈ اسپورٹس اشتہار پر کھلاڑیوں کا اعتراض، خواتین کی نمائندگی پر نئی بحث
Web Desk
15 September 2026
ہالی ووڈ اداکارہ سڈنی سوینی کی امریکی اسپورٹس پریڈکشن پلیٹ فارم ‘نووگ’ (Novig) کے لیے بنائی گئی نئی تشہیری مہم نے خواتین کے کھیلوں اور ان کی نمائندگی کے انداز پر ایک نئی عالمی بحث چھیڑ دی ہے۔ اس مہم کی تصاویر میں سڈنی سوینی کو باسکٹ بال اور فٹ بال جیسے کھیلوں کے سامان کے ساتھ بولڈ اور جلی انداز میں پوز کرتے دکھایا گیا ہے، جس پر عام صارفین کے ساتھ ساتھ عالمی شہرت یافتہ پیشہ ور خواتین کھلاڑیوں نے بھی شدید تحفظات اور ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
چار مرتبہ کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ سوئمر آرین ٹٹمس اور برطانوی اسپرنٹر ایمی ہنٹ سمیت متعدد نامور ایتھلیٹس نے مہم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں میں خواتین کی برسوں کی سخت محنت، تربیت اور کامیابیوں کو سراہنے کے بجائے ان کے جسم کو تشہیری حربے کے طور پر استعمال کرنا نامناسب ہے۔ اولمپک میڈلسٹ ٹلی کیئرنز اور باکسر اسکائی نکلسن کا کہنا تھا کہ اصل مسئلہ اداکارہ کا انداز نہیں بلکہ کھیلوں کی تشہیر میں واقعی کھیل اور محنت کے بجائے جنسی کشش کو ابھارنا ہے۔ دوسری جانب نووگ نے سڈنی سوینی کا دفاع کرتے ہوئے انہیں کمپنی کا اسٹریٹجک پارٹنر اور شیئر ہولڈر قرار دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹک ٹاکر کی مہندی تقریب میں دو افراد کی ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت
21 November 2026
حنا جاوید قتل کیس: پولیس نے چالان میں گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا
21 November 2026
روسی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کی کامیابی کا خصوصی ذکر
21 November 2026
سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم احسن طاہر اڈیالہ جیل سے رہا
20 November 2026
شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ قبضے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار
20 November 2026
مس یونیورس ویتنام سے 48 روز بعد ہی تاج واپس لے لیا گیا
20 November 2026
عالمی آرٹ میلے میں پاکستانی ثقافت کی نمائندگی، گلوکار عظیم ڈار کو گیسٹ آف آنر کا اعزاز
20 November 2026
گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر مسلح افراد کا حملہ، جان سے مارنے کی دھمکیاں
19 November 2026