سوئٹزرلینڈ: گلیشیئرز کو تیزی سے پگھلنے سے روکنے کیلئے منفرد تجربہ شروع
Web Desk
5 September 2026
زیورخ: سوئٹزرلینڈ میں ماحولیاتی ماہرین نے گلیشیئرز کی شدید برف پگھلنے کی رفتار کو سست کرنے کے لیے مصنوعی پلاسٹک چادروں کے بجائے بھیڑ کی اون سے تیار کردہ قدرتی کمبلوں کے استعمال کا ایک منفرد اور کامیاب تجربہ کیا ہے۔
ماحولیاتی تنظیم ’سمِٹ فاؤنڈیشن‘ اور یونیورسٹی آف لوزان کے زیرِ اہتمام ’کِیپ اِٹ کوُل‘ (Keep It Cool) منصوبے کے تحت مغربی سوئٹزرلینڈ کے سان فلورون گلیشیئر پر اون سے بنے خصوصی کمبل بچھائے گئے۔ 200 مربع میٹر رقبے پر کیے گئے اس تجربے کی نگرانی کرنے والے محققین کے مطابق ہر دو ہفتے بعد کی جانے والی پیمائش سے ثابت ہوا ہے کہ قدرتی اون کے کمبل مصنوعی جیو ٹیکسٹائل چادروں کی طرح ہی گلیشیئر کی برف کو پگھلنے سے روکنے میں انتہائی مؤثر اور پائیدار ثابت ہوئے ہیں۔
اس منصوبے کا دوسرا اہم مقصد سوئٹزرلینڈ میں ضائع ہونے والی بھیڑ کی اون کا مثبت استعمال ممکن بنانا ہے۔ سوئٹزرلینڈ میں سالانہ پیدا ہونے والی اون کا 40 سے 70 فیصد حصہ ضائع کر دیا جاتا ہے۔ تاہم، محققین کا کہنا ہے کہ اگرچہ اون کا استعمال ایک بہترین مقامی اور ماحول دوست اقدام ہے، لیکن یہ موسمیاتی تبدیلی کا مستقل حل نہیں۔ ماہرین کے مطابق گلیشیئرز کے طویل مدتی بقا کے لیے عالمی سطح پر گرین ہاؤس گیسوں اور فوسل فیولز کے اخراج میں ڈرامائی کمی کرنا ہی واحد حل ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026
اے آئی سے ٹریفک اہلکار کے قتل کا طریقہ پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
30 September 2026
جدید اے آئی انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، انتھروپک کا انتباہ
30 September 2026
اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا
29 September 2026
گوگل کروم نے صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف کروا دیا
29 September 2026
روشنی سے چارج ہونے والا جدید ایئر فلٹر تیار، جراثیم کو روکنے کی صلاحیت
28 September 2026
چین کے خلائی اسٹیشن پر تعیناتی: دو پاکستانی پائلٹس کی تربیت آخری مراحل میں داخل
28 September 2026
ٹیکس چوری پکڑنے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مدد لینے کا فیصلہ
28 September 2026