LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کراچی: گھر میں سلنڈر دھماکے کے بعد عمارت منہدم، امدادی کارروائیاں جاری شہباز شریف کا دورۂ ماسکو، تجارت، ویزا سہولت اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات مولانا فضل الرحمان کا گھر، گاڑی اور بیٹا پولیس کی تحویل میں ہیں: کامران مرتضیٰ اب تک یوکرین کے 3 لاکھ ڈرونز تباہ کر دیئے: روسی وزارت دفاع بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد آمد، حکومتی قیادت سے اہم ملاقات متوقع پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس، کراچی میں تاریخی جلسہ ہوگا: سعید غنی ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے: رضا امیری کا بڑا اعلان امریکی سینٹ کام کا ایرانی فوجی کمانڈر کے دعوؤں پر ردعمل آگیا افغانستان میں سکول کے قریب دھماکا، 7 طلبہ جاں بحق، 99 افراد زخمی نئے صوبوں، انتظامی یونٹس ریاست اور عوام کی ضرورت ہے: مصطفیٰ کمال حکومت تمام معاملات اتفاق رائے سے حل کرے، معاشی مشکلات بڑھنے کا خدشہ ہے: بلاول بھٹو پاکستان کا بھارت میں نئے ناظم الامور کی تعیناتی کا فیصلہ پنجابی ماں بولی ہماری پہچان، فروغ کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا: عطا تارڑ سندھ کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں: شرجیل میمن پنجاب میں سرکاری اور نجی سکول ٹرپس پر پابندی عائد

اب تک یوکرین کے 3 لاکھ ڈرونز تباہ کر دیئے: روسی وزارت دفاع

Web Desk

28 November 2026

روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز سے اب تک روسی فضائی دفاعی نظام نے یوکرین کے 3 لاکھ سے زائد بغیر پائلٹ فضائی طیارے (ڈرونز) مار گرائے ہیں۔

روسی وزارتِ دفاع کی جانب سے 28 نومبر 2026ء کو جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز سے اب تک یوکرین کے مجموعی طور پر 3 لاکھ ایک ہزار 51 ڈرونز، 674 جنگی طیارے، 284 ہیلی کاپٹر اور 672 زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نظام تباہ کیے جا چکے ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران یوکرین کے 31 ہزار 811 ٹینک اور دیگر بکتر بند جنگی گاڑیاں، ایک ہزار 799 ملٹی پل راکٹ لانچر نظام، 36 ہزار 997 توپیں اور مارٹر جبکہ 78 ہزار 193 خصوصی فوجی موٹر گاڑیاں بھی تباہ کی گئی ہیں۔

روسی وزارتِ دفاع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران روسی افواج نے 156 علاقوں میں یوکرین کی فوجی تنصیبات، ڈرونز کی تیاری، ذخیرہ کرنے اور لانچ کرنے کے مراکز، فوجی ہوائی اڈوں اور یوکرینی فوجی دستوں و غیر ملکی کرائے کے جنگجوؤں کی عارضی تعیناتی کے مقامات کو نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ روسی جنگی طیاروں، حملہ آور ڈرونز، میزائل فورسز اور توپ خانے نے یوکرینی مسلح افواج کے زیرِ استعمال توانائی اور ایندھن کی تنصیبات پر بھی حملے کیے۔

وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ روسی فضائی دفاعی نظام نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یوکرین کے ایک ہزار 601 ڈرونز، پانچ گائیڈڈ فضائی بم اور امریکی ساختہ ہیمارس (HIMARS) نظام کا ایک راکٹ مار گرایا، جبکہ مختلف محاذوں پر روسی افواج کی کارروائیوں کے نتیجے میں تقریباً 1,100 یوکرینی فوجیوں کا جانی نقصان ہوا۔

اعداد و شمار کی تفصیلات بتاتے ہوئے روسی وزارتِ دفاع نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں روسی افواج کے شمالی گروپ کی کارروائیوں میں 160 تک، مغربی گروپ کی کارروائیوں میں 210 سے زائد، جنوبی گروپ کی کارروائیوں میں 175 تک جبکہ مرکزی گروپ کی کارروائیوں میں 340 سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے، اسی طرح مشرقی گروپ کی کارروائیوں میں 190 تک اور دنیپر گروپ کی کارروائیوں میں 25 تک یوکرینی فوجیوں کا جانی نقصان ہوا۔