LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کراچی: گھر میں سلنڈر دھماکے کے بعد عمارت منہدم، امدادی کارروائیاں جاری شہباز شریف کا دورۂ ماسکو، تجارت، ویزا سہولت اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات مولانا فضل الرحمان کا گھر، گاڑی اور بیٹا پولیس کی تحویل میں ہیں: کامران مرتضیٰ اب تک یوکرین کے 3 لاکھ ڈرونز تباہ کر دیئے: روسی وزارت دفاع بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد آمد، حکومتی قیادت سے اہم ملاقات متوقع پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس، کراچی میں تاریخی جلسہ ہوگا: سعید غنی ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے: رضا امیری کا بڑا اعلان امریکی سینٹ کام کا ایرانی فوجی کمانڈر کے دعوؤں پر ردعمل آگیا افغانستان میں سکول کے قریب دھماکا، 7 طلبہ جاں بحق، 99 افراد زخمی نئے صوبوں، انتظامی یونٹس ریاست اور عوام کی ضرورت ہے: مصطفیٰ کمال حکومت تمام معاملات اتفاق رائے سے حل کرے، معاشی مشکلات بڑھنے کا خدشہ ہے: بلاول بھٹو پاکستان کا بھارت میں نئے ناظم الامور کی تعیناتی کا فیصلہ پنجابی ماں بولی ہماری پہچان، فروغ کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا: عطا تارڑ سندھ کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں: شرجیل میمن پنجاب میں سرکاری اور نجی سکول ٹرپس پر پابندی عائد

افغانستان میں سکول کے قریب دھماکا، 7 طلبہ جاں بحق، 99 افراد زخمی

Web Desk

28 November 2026

افغانستان کے مشرقی صوبہ کنڑ میں ایک اسکول کے قریب ہونے والے شدید دھماکے کے نتیجے میں 7 طلبہ جاں بحق جبکہ 99 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ افسوسناک دھماکا صوبہ کنڑ کے ضلع اسدآباد کے علاقے اندرصیر میں ایک اسکول کے قریب پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا کان کنی کرنے والی کمپنیوں کے بارودی مواد کے ذخیرے میں ہوا، جس کی زد میں آ کر اسکول کے طلبہ اور قریبی افراد شدید متاثر ہوئے۔

واقعے کے فوری بعد امدادی ٹیموں اور سیکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق طلبہ کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حکام نے دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور کہا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے پر واقعے کی مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال اگست 2026ء میں بھی افغان دارالحکومت کابل کے ایک تعلیمی مرکز میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 42 بچے زخمی ہو گئے تھے۔