بلاول سے ملاقات میں حکومتی وفد سے اہم قانون سازی پر حمایت مانگ لی: ذرائع
Web Desk
28 November 2026
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور حکومتی وفد کے درمیان زرداری ہاؤس میں ہونے والی اہم ملاقات کی اندرونی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جس میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے اور اہم قانون سازی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی نے حکومتی وفد کی نمائندگی کی، جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر شیری رحمان شریک ہوئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد نے بلاول بھٹو زرداری سے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کے حق میں حمایت اور ووٹ دینے کی درخواست کی، جبکہ ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا کی موجودہ سیاسی صورتحال اور گورنر راج کے ممکنہ نفاذ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسری جانب حکومت نے اہم قانون سازی کے امور پر بھی پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لینے کی کوشش کی، جبکہ اس موقع پر آئندہ ہفتے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا امکان بھی زیرِ غور آیا، جس میں اہم قانون سازی اور دیگر قومی امور پر بحث متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی حکومتی تجاویز پر باہمی مشاورت کے بعد اپنا حتمی مؤقف اختیار کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
بلاول بھٹو زرداری کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ؛ رہائش گاہ سیل کرنے اور اہلِ خانہ کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت
28 November 2026
سندھ ہائی کورٹ بار کے سالانہ انتخابات، حق نواز تالپور صدر منتخب
28 November 2026
اسحاق ڈار کی بلاول بھٹو سے ملاقات، پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال
28 November 2026
2026-27 کیلئے 15 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
28 November 2026
ملتان : جامعہ قاسم العلوم پر قبضے کی کوشش کا معاملہ؛ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے کے خلاف مقدمہ درج
28 November 2026
کراچی: گھر میں سلنڈر دھماکے کے بعد عمارت منہدم، امدادی کارروائیاں جاری
28 November 2026
شہباز شریف کا دورۂ ماسکو، تجارت، ویزا سہولت اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات
28 November 2026
مولانا فضل الرحمان کا گھر، گاڑی اور بیٹا پولیس کی تحویل میں ہیں: کامران مرتضیٰ
28 November 2026