سندھ ہائی کورٹ بار کے سالانہ انتخابات، حق نواز تالپور صدر منتخب
Web Desk
28 November 2026
سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمشنر بیرسٹر رحمان عزیز ملک نے جاری کردہ نتائج کے مطابق صدر کی نشست پر حق نواز تالپور کو کامیاب قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدارتی انتخاب میں حق نواز تالپور نے 2 ہزار 663 ووٹ حاصل کر کے کامیابی سمیٹی، جبکہ ان کے مدمقابل عامر نواز وڑائچ نے ایک ہزار 697، جاوید احمد چھتاری نے 377 اور عرفان حسن نے 23 ووٹ حاصل کیے۔
دیگر عہدوں کے نتائج کے مطابق سیکریٹری کی نشست پر بیرسٹر عمران علی مٹھیانی ایک ہزار 850 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ نائب صدر کی نشست پر درخشاں جہاں ایک ہزار 748 ووٹ حاصل کر کے منتخب قرار پائیں۔ اسی طرح خزانچی کی نشست پر جاوید علی سانگی 2 ہزار 289 ووٹ اور جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر آر بی قریشی (رسول بخش) 2 ہزار 337 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ ایڈیشنل جوائنٹ سیکریٹری (ویمن افیئرز) کی نشست پر صدف گل میمن ایک ہزار 571 ووٹ حاصل کر کے منتخب ہوئیں۔
منیجنگ کمیٹی کی نشستوں پر محمد ظریف لاکھو، آفتاب علی سولنگی، عباس سلیم خان، امتیاز علی جوگی، محمد علی پھلپوٹو، اعجاز چانڈیو، عرفان علی چنہ، لیلا رام اور نازیہ ناز کامیاب قرار پائے، جن میں لیلا رام نے ایک ہزار 901 ووٹ حاصل کیے۔
متعلقہ عنوانات
بلاول سے ملاقات میں حکومتی وفد سے اہم قانون سازی پر حمایت مانگ لی: ذرائع
28 November 2026
بلاول بھٹو زرداری کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ؛ رہائش گاہ سیل کرنے اور اہلِ خانہ کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت
28 November 2026
اسحاق ڈار کی بلاول بھٹو سے ملاقات، پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال
28 November 2026
2026-27 کیلئے 15 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
28 November 2026
ملتان : جامعہ قاسم العلوم پر قبضے کی کوشش کا معاملہ؛ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے کے خلاف مقدمہ درج
28 November 2026
کراچی: گھر میں سلنڈر دھماکے کے بعد عمارت منہدم، امدادی کارروائیاں جاری
28 November 2026
شہباز شریف کا دورۂ ماسکو، تجارت، ویزا سہولت اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات
28 November 2026
مولانا فضل الرحمان کا گھر، گاڑی اور بیٹا پولیس کی تحویل میں ہیں: کامران مرتضیٰ
28 November 2026