ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے: رضا امیری کا بڑا اعلان
Web Desk
28 November 2026
پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجاویز کا تبادلہ اور ان پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کے ذریعے ایران اور امریکا کے درمیان پیغامات کا تبادلہ جاری ہے اور دونوں ممالک اس سفارتی عمل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، تاہم گزشتہ مذاکراتی ادوار کے مقابلے میں رابطوں کا یہ عمل اس وقت قدرے سست پڑ گیا ہے لیکن سفارتی روابط مکمل طور پر منقطع نہیں ہوئے۔
ایرانی سفیر نے واضح کیا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کی بنیاد جون 2026ء میں طے پانے والی ’’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘‘ ہے؛ ایران سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم کسی بھی نئی جارحیت کی صورت میں بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔
خطے کی صورتحال اور یمن تنازع کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران چین کی قیادت میں یمن تنازع کے پرامن حل کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کرے گا، اور تہران ایسے تمام امن اقدامات کی حمایت کرے گا جن میں حوثیوں کو یمن کی زمینی حقیقت کا حصہ تسلیم کیا جائے۔
متعلقہ عنوانات
کراچی: گھر میں سلنڈر دھماکے کے بعد عمارت منہدم، امدادی کارروائیاں جاری
28 November 2026
شہباز شریف کا دورۂ ماسکو، تجارت، ویزا سہولت اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات
28 November 2026
مولانا فضل الرحمان کا گھر، گاڑی اور بیٹا پولیس کی تحویل میں ہیں: کامران مرتضیٰ
28 November 2026
اب تک یوکرین کے 3 لاکھ ڈرونز تباہ کر دیئے: روسی وزارت دفاع
28 November 2026
بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد آمد، حکومتی قیادت سے اہم ملاقات متوقع
28 November 2026
پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس، کراچی میں تاریخی جلسہ ہوگا: سعید غنی
28 November 2026
امریکی سینٹ کام کا ایرانی فوجی کمانڈر کے دعوؤں پر ردعمل آگیا
28 November 2026
افغانستان میں سکول کے قریب دھماکا، 7 طلبہ جاں بحق، 99 افراد زخمی
28 November 2026