مولانا فضل الرحمان کا گھر، گاڑی اور بیٹا پولیس کی تحویل میں ہیں: کامران مرتضیٰ
Web Desk
28 November 2026
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا گھر اور ایک گاڑی پولیس کے قبضے میں ہے جبکہ مولانا کے صاحبزادے اسجد محمود بھی اس وقت پولیس کے پاس ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے بتایا کہ اسجد محمود اس وقت تھانہ سیکرٹریٹ میں موجود ہیں، تاہم مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی طارق سے تاحال کوئی رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔
سیاسی رابطوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اظہارِ یکجہتی کے لیے ٹیلی فون کیا ہے جبکہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بھی یکجہتی کے اظہار کے لیے پہنچے ہیں۔
رہنما جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ حکومتی حلقوں میں شدید تضاد پایا جاتا ہے، آدھی حکومت کہہ رہی ہے کہ مولانا فضل الرحمان حفاظتی تحویل میں ہیں جبکہ حکومت کا دوسرا حصہ بالکل مختلف بات کر رہا ہے۔ کامران مرتضیٰ نے الزام عائد کیا کہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے پاس گھر کو سیل کرنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں ہے، اور اس کارروائی کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کا بھی خیال نہیں رکھا گیا، تاہم سیاست میں دوستیاں اور دشمنیاں چلتی رہتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
کراچی: گھر میں سلنڈر دھماکے کے بعد عمارت منہدم، امدادی کارروائیاں جاری
28 November 2026
شہباز شریف کا دورۂ ماسکو، تجارت، ویزا سہولت اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات
28 November 2026
اب تک یوکرین کے 3 لاکھ ڈرونز تباہ کر دیئے: روسی وزارت دفاع
28 November 2026
بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد آمد، حکومتی قیادت سے اہم ملاقات متوقع
28 November 2026
پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس، کراچی میں تاریخی جلسہ ہوگا: سعید غنی
28 November 2026
ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے: رضا امیری کا بڑا اعلان
28 November 2026
امریکی سینٹ کام کا ایرانی فوجی کمانڈر کے دعوؤں پر ردعمل آگیا
28 November 2026
افغانستان میں سکول کے قریب دھماکا، 7 طلبہ جاں بحق، 99 افراد زخمی
28 November 2026