اسحاق ڈار کی بلاول بھٹو سے ملاقات، پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال
Web Desk
28 November 2026
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار حکومتی وفد کے ہمراہ زرداری ہاؤس اسلام آباد پہنچے، جہاں انہوں نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اہم ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی بھی موجود تھے، جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی معاونت کے لیے سینیٹر شیری رحمان اور رکنِ قومی اسمبلی سید نوید قمر نے اجلاس میں شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس اور ممکنہ قانون سازی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر چھاپے اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ کیے گئے سلوک کے معاملے کا ذاتی طور پر نوٹس لینے کی درخواست بھی کی۔
متعلقہ عنوانات
بلاول سے ملاقات میں حکومتی وفد سے اہم قانون سازی پر حمایت مانگ لی: ذرائع
28 November 2026
بلاول بھٹو زرداری کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ؛ رہائش گاہ سیل کرنے اور اہلِ خانہ کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت
28 November 2026
سندھ ہائی کورٹ بار کے سالانہ انتخابات، حق نواز تالپور صدر منتخب
28 November 2026
2026-27 کیلئے 15 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
28 November 2026
ملتان : جامعہ قاسم العلوم پر قبضے کی کوشش کا معاملہ؛ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے کے خلاف مقدمہ درج
28 November 2026
کراچی: گھر میں سلنڈر دھماکے کے بعد عمارت منہدم، امدادی کارروائیاں جاری
28 November 2026
شہباز شریف کا دورۂ ماسکو، تجارت، ویزا سہولت اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات
28 November 2026
مولانا فضل الرحمان کا گھر، گاڑی اور بیٹا پولیس کی تحویل میں ہیں: کامران مرتضیٰ
28 November 2026