مائیکرو سافٹ کے اے آئی شعبے کے سربراہ کی اس ٹیکنالوجی کے بارے میں حیران کن پیشگوئی
Web Desk
17 January 2026
آرٹی فیشل انٹیلی جنس (AI) ٹیکنالوجی تیزی سے زندگی کے ہر شعبے میں اپنا اثر ڈال رہی ہے۔ دفاتر، صنعتی شعبے، روزمرہ زندگی اور دیگر متعدد امور میں اس کا استعمال بڑھ رہا ہے۔
مائیکرو سافٹ اے آئی کے چیف ایگزیکٹو مصطفیٰ سلیمان کے مطابق اگلے پانچ سال کے اندر ہر فرد کے پاس اپنا ذاتی AI ساتھی ہوگا، جو اس کے بارے میں تفصیلی معلومات رکھے گا اور زندگی کے اہم فیصلوں میں مدد فراہم کرے گا۔
مصطفیٰ سلیمان کا کہنا ہے کہ یہ AI ساتھی دیکھنے، سننے، ترجیح دینے اور صارف کے جذبات کو سمجھنے کی صلاحیت رکھیں گے، اور ایسا محسوس ہوگا جیسے یہ ہمیشہ ساتھ رہنے والا دوست ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ AI ساتھی انسان کے عزائم اور سیاق و سباق کو سمجھیں گے اور زندگی کے چیلنجز میں رہنمائی فراہم کریں گے۔
واضح رہے کہ مصطفیٰ سلیمان نے مائیکرو سافٹ سے قبل Pyi Chatbot تیار کرنے والی کمپنی کے ساتھ اس ٹیکنالوجی کو ایموشنل انٹیلی جنس سے لیس پرسنل AI کے طور پر متعارف کرایا تھا، جو بعد ازاں 2024 میں مائیکرو سافٹ کا حصہ بن گئی۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026