پاکستانی کمپنی سپرنیٹ گلوبل کا افریقہ میں سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی منصوبہ کامیابی سے شروع
Web Desk
21 April 2026
پاکستان کی آئی ٹی صنعت کے لیے ایک بڑی کامیابی سامنے آئی ہے جہاں معروف مقامی کمپنی سپرنیٹ گلوبل (Supernet Global) نے افریقہ میں اپنے قدم جماتے ہوئے سیٹلائٹ پر مبنی کنیکٹیویٹی سروس کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ کمپنی نے تنزانیہ میں اپنا پہلا بڑا منصوبہ کامیابی سے مکمل کیا ہے، جس کے تحت سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے ہائی کیپیسٹی انٹرنیٹ فراہم کیا جا رہا ہے۔ یہ پیشرفت ان علاقوں کے لیے گیم چینجر ثابت ہو رہی ہے جہاں روایتی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی کمی ہے، کیونکہ سیٹلائٹ کے ذریعے تیز رفتار انٹرنیٹ کی فوری تعیناتی ممکن ہو گئی ہے۔
سپرنیٹ گلوبل نے صرف تنزانیہ تک محدود رہنے کے بجائے پورے افریقہ میں آئی سی ٹی انفراسٹرکچر، سائبر سکیورٹی اور ڈیجیٹل سروسز کے شعبوں میں وسیع پیمانے پر توسیع کا منصوبہ بھی تیار کر لیا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اس عالمی توسیع سے نہ صرف پاکستان کی آئی ٹی برآمدات اور زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا بلکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستان کا ایک ابھرتے ہوئے ٹیکنالوجی مرکز کے طور پر تشخص بھی مضبوط ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز
29 November 2026
بغیر آواز اور ہونٹ ہلائے اے آئی سے بات چیت ممکن، سوئس سائنس دانوں کی جدید ایجاد
28 November 2026
امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
27 November 2026
گوگل میپس میں نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری
27 November 2026
یونان: 2700 سال پہلے قتل ہوئے افراد کی اجتماعی قبر عوام کے لیے کھول دی گئی
27 November 2026
واٹس ایپ نے میسجز شیڈول کرنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا
27 November 2026
ایلون مسک کا امریکا کے ہر بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز تحفے میں دینے کا اعلان
26 November 2026
سپیس ایکس کو خلا میں 10 لاکھ سیٹلائٹس بھیجنے کی اجازت مِل گئی
26 November 2026