LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت صدر پوتن کی امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کریملن پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد شادی اور بچے پیدا کرنے کی ہمت کریں: پوپ لیو کی جنوبی امریکا میں نوجوانوں کو نصیحت سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک اور 2 کروز میزائل تباہ کر دیے ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کی تین جامعات کا دورہ، طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشستیں ٹرمپ کا سیاسی انتقام لینے اور دھمکیاں دینے پر ڈیموکریٹس کے خلاف تحقیقات کا حکم فضائی آلودگی میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست صدر اور وزیراعظم کا دیوالی پر ملک میں اتحاد، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر زور امریکی فوج کا بحیرۂ عمان میں تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا کل سے آغاز: بابر اعظم اور کوشال مینڈس اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے

چولستان ریلی میں جدید ترین نیویگیشن سسٹم کامیابی سے لانچ

Web Desk

16 February 2026

سپارکو نے چولستان جیپ ریلی کے موقع پر جدید پاک ایس بی اے ایس (SBAS) نیویگیشن سسٹم کامیابی سے لانچ کر دیا، جسے ملکی نیویگیشن ٹیکنالوجی میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

سپارکو کے ترجمان کے مطابق اس جدید نظام نے صحرائی علاقے میں اعلیٰ درستی (Accuracy) اور مضبوط سگنل پائیداری کا مظاہرہ کیا۔ ریلی کے دوران ڈرائیورز کو راستوں کی درست ٹریکنگ اور پوزیشننگ میں غیر معمولی سہولت حاصل ہوئی، جس سے مقابلے کی شفافیت اور حفاظت میں اضافہ ہوا۔

اہم خصوصیات اور فوائد

  • پاک ایس بی اے ایس سسٹم قدرتی آفات کے دوران ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں میں مؤثر معاون ثابت ہوگا۔

  • ٹرانسپورٹ اور ہوا بازی کے شعبوں میں محفوظ اور مؤثر نیویگیشن کو یقینی بنائے گا۔

  • سروے اور نقشہ سازی کے عمل میں پوزیشننگ کی غلطیوں اور لاگت میں نمایاں کمی آئے گی۔

  • جدید نظام عوامی تحفظ اور ملکی تکنیکی خودانحصاری کو مزید مضبوط کرے گا۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدام پاکستان میں سیٹلائٹ بیسڈ نیویگیشن ٹیکنالوجی کے فروغ اور خطے میں مسابقتی صلاحیت بڑھانے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔