سپارکو نے ’سپیس فار کلائمیٹ‘ اقدام کا آغاز کر دیا: آئی ایس پی آر
Web Desk
23 March 2026
راولپنڈی/اسلام آباد: پاکستان کے خلائی ادارے ‘سپارکو’ نے موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے ’’اسپیس فار کلائمیٹ‘‘ (Space for Climate) انیشیٹو کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، اس اقدام کے تحت پاکستان کی پہلی جیواے آئی (Geo-AI) کلائمیٹ آبزرویٹری قائم کر دی گئی ہے، جو مصنوعی ذہانت اور خلائی ٹیکنالوجی کے امتزاج سے کام کرے گی۔
اس جدید آبزرویٹری کے ذریعے پاکستان میں فضائی آلودگی، گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج، جنگلات کی کٹائی اور گلیشیئرز کے پگھلنے کی مسلسل اور باریک بینی سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ نظام سیلاب، خشک سالی، ہیٹ ویوز اور سمندری سطح میں اضافے جیسے قدرتی خطرات پر نظر رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
خلائی اور زمینی ڈیٹا کے اس اشتراک سے حاصل ہونے والی معلومات پالیسی سازوں کو بروقت فراہم کی جائیں گی، تاکہ موسمیاتی آفات سے بچاؤ کے لیے مؤثر حکمتِ عملی تیار کی جا سکے۔ یہ اقدام پاکستان کے موسمیاتی اہداف کو عالمی کوششوں کے مطابق آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا اور مستقبل میں قدرتی آفات کے نقصانات کو کم کرنے میں مدد دے گا۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026