LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے غیر سفارتی اور بے بنیاد بیانات مسترد کردیے جنگ کا بڑا حصہ گزر چکا، ایک بڑا مرحلہ باقی ہے، احمد وحیدی وفاقی اداروں میں بدعنوانی کے امکانات کی جائزہ رپورٹ تیار کرلی: اعظم تارڑ سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا وزیراعظم کو موقع نہیں دیا گیا، عوامی مسائل پر فوکس کریں: بلاول بھٹو ہفتہ وار مہنگائی میں 0.65 فیصد کمی، سالانہ شرح 10.41 فیصد ہوگئی سونے کی قیمت میں آج بھی 15 ہزار روپے سے زائد کی کمی آگئی شمالی وزیرستان: خواتین کے بھیس میں فرار ہونے والے خارجی دہشت گرد ہلاک پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں: امریکی سفارتخانہ پاکستان ایشیا کپ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا نیا چیمپئن بن گیا اگر ایک ہی وقت میں بڑی تعداد میں لوگ بیمار پڑ جائیں تو دنیا کا کوئی بھی ہیلتھ کیئر سسٹم اس بوجھ کو برداشت نہیں کر سکتا،،مصطفیٰ کمال مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ رکن ممالک کے اجتماعی دفاع اور علاقائی استحکام کے عزم کا مظہر ہے، معاہدے کا آئندہ اجلاس زرعی و غذائی تحفظ کی بگڑتی صورتحال پر فوری ای سی سی اجلاس بلایا جائے، پاکستان اور ترکیہ کی دوستی کے نئے باب کا آغاز، توانائی کے معاہدوں پر دستخط کیمرے والے اسمارٹ گلاسز کی درآمد کیلئے مشروط اجازت مل گئی

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

Web Desk

20 November 2026

اکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں آج کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہا اور کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ نمایاں اضافے کے ساتھ بند ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، جہاں کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 77 ہزار 139 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

دن بھر ٹریڈنگ کے دوران سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور خریداری کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار رہا، جس کے نتیجے میں کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 610 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 77 ہزار 382 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا تھا اور ہنڈرڈ انڈیکس 477 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 76 ہزار 772 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔