سکیش چندر شیکھر کا نورا فتحی کے نام خط سامنے آگیا، سنگین دھمکیوں کا دعویٰ
Web Desk
29 August 2026
200 کروڑ روپے کے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں جیل میں قید بھارتی ملزم سکیش چندرشیکھر کا اداکارہ و ڈانسر نورا فتحی کے نام ہاتھ سے لکھا گیا ایک خط منظرِ عام پر آ گیا ہے۔ خط میں سکیش نے دعویٰ کیا ہے کہ نورا فتحی اس کے اثر و رسوخ سے واقف تھیں اور انہوں نے مراکش میں گھر خریدنے کے لیے کروڑوں روپے کے علاوہ کئی قیمتی تحائف بھی لیے۔ سکیش نے مزید الزام لگایا کہ نورا فتحی بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے ساتھ اس کے تعلقات پر حسد کرتی تھیں اور رابطہ ختم کرنے کا دباؤ ڈالتی تھیں۔ ملزم نے نورا فتحی کو متنبہ کیا ہے کہ اگر انہیں مزید اشتعال دلایا گیا تو وہ مبینہ چیٹس اور ثبوت منظر عام پر لے آئے گا، جبکہ دوسری جانب نورا فتحی نے ان تمام الزامات کی سخت تردید کرتے ہوئے خود کو اس معاملے میں بے قصور اور متاثرہ فریق قرار دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026