سپاٹیفائی کا پریمیم صارفین کیلئے اے آئی پر مبنی نیا چیٹ فیچر متعارف
Web Desk
17 July 2026
موسیقی کی دنیا کی مقبول ترین اسٹریمنگ ایپلی کیشن “اسپاٹی فائی” نے اپنے پریمیم صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی ایک انتہائی جدید چیٹ فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے اب صارفین روایتی سرچ بار کے بجائے ایپ کے ساتھ باقاعدہ دو طرفہ گفتگو کر کے اپنی پسندیدہ موسیقی، آڈیو بکس اور پوڈ کاسٹس تلاش کر سکیں گے۔ اسپاٹی فائی کے مطابق، یہ نیا فیچر کمپنی کی اپنی ٹیکنالوجی اور دیگر شراکت دار اداروں کے لارج لینگویج ماڈلز (LLMs) کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے، جس میں صارفین لکھ کر یا بول کر گانے تجویز کرنے، پلے لسٹس کو فلٹر کرنے، نئے فنکاروں سے متعارف ہونے یا کسی مخصوص البم کی تاریخِ اجراء معلوم کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ صارفین اس چیٹ بوٹ سے اپنی سننے کی عادات کے بارے میں بھی سوالات پوچھ سکیں گے، جیسے کہ انہوں نے کوئی گانا پہلی بار کب سنا تھا۔ فی الحال یہ جدید فیچر آزمائشی مرحلے میں امریکا، آئرلینڈ اور سویڈن کے ۱۸ سال یا اس سے زائد عمر کے پریمیم صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے، جسے جلد دیگر ممالک تک توسیع دی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے اور عمر کی تصدیق کا اختیار نہیں: پی ٹی اے
1 October 2026
فولڈ ایبل آئی فون کی فروخت سے متعلق اہم انکشاف!
1 October 2026
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026
اے آئی سے ٹریفک اہلکار کے قتل کا طریقہ پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
30 September 2026
جدید اے آئی انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، انتھروپک کا انتباہ
30 September 2026
اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا
29 September 2026
گوگل کروم نے صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف کروا دیا
29 September 2026
روشنی سے چارج ہونے والا جدید ایئر فلٹر تیار، جراثیم کو روکنے کی صلاحیت
28 September 2026