’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘، ٹام ہالینڈ کی شاندار واپسی، باکس آفس پر سپر ہیرو کا راج برقرار
Web Desk
3 August 2026
مارول اور سونی کی نئی سپر ہیرو فلم ‘اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے’ نے ریلیز ہوتے ہی عالمی باکس آفس پر کامیابی کا نیا تاریخ ساز ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ ڈیسٹن ڈینیئل کریٹن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم نے افتتاحی ہفتے کے اختتام پر دنیا بھر سے تقریباً 927 ملین ڈالر کمائے ہیں، جس میں 355 ملین ڈالر شمالی امریکہ اور 572 ملین ڈالر بین الاقوامی مارکیٹوں سے حاصل ہوئے، جو ‘ایوینجرز: اینڈ گیم’ کے بعد عالمی تاریخ کی دوسری بڑی اوپننگ ہے۔ دوسری جانب فلم نے بھارت میں بھی صرف 04 دنوں کے اندر 306.37 کروڑ روپے کا بزنس کرتے ہوئے باکس آفس سونامی برپا کر دیا ہے۔ فلم میں ٹام ہالینڈ کے ساتھ زینڈایا، سیڈی سنک، اور جیکب بیٹلون نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ اسی دوران ٹام ہالینڈ نے ‘ہیپی سیڈ کنفیوزڈ’ پوڈکاسٹ میں اشارہ دیا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر اسپائیڈر مین کے روپ میں ان کی آخری فلم ہو سکتی ہے، جس کے بعد وہ اس کردار کی منتقلی کسی نئے اداکار کو سونپنا چاہتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
یومِ دفاع و شہداء، شوبز شخصیات بھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی کے جذبے سے سرشار
3 September 2026
مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل
3 September 2026
مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان
3 September 2026
مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار
3 September 2026
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026