بلوچستان میں پی سی ایس امتحانات کے مواقع بڑھانے کا فیصلہ
Web Desk
26 November 2026
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے امتحانی نظام میں جامع اصلاحات کا فیصلہ کرتے ہوئے پی سی ایس امتحانات میں شرکت کے مواقع تین سے بڑھا کر چھ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی صوبے میں امتحانات کے انعقاد کے لیے مقامی سطح پر مراکز قائم کرنے اور مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ٹیسٹنگ سسٹم متعارف کرانے کی بھی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔
یہ فیصلے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پبلک سروس کمیشن میں اصلاحات سے متعلق منعقدہ اجلاس میں کیے گئے۔ اجلاس کے دوران امتحانی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے، عمل کو شفاف بنانے اور امتحانی مراحل کو تیز رفتار بنانے کے حوالے سے مختلف اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں روایتی ہاتھ سے لکھے جانے والے پرچوں کے بجائے کمپیوٹرائزڈ امتحانی نظام متعارف کرانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پی سی ایس کے مقابلے کے امتحانات ٹوفل اور جی آر ای کے جدید بین الاقوامی امتحانی معیار کے مطابق منعقد کیے جائیں تاکہ امیدواروں کی صلاحیتوں کا مؤثر اور جدید انداز میں جائزہ لیا جا سکے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو مقابلے کے امتحانات میں آگے بڑھنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر صوبے کا کوئی نوجوان محنت کر کے خود کو امتحان کے لیے تیار کرتا ہے تو اسے قواعد کے ذریعے مواقع سے محروم کیوں رکھا جائے؟ انہوں نے واضح کیا کہ اب امیدواروں کو پی سی ایس امتحانات میں تین کے بجائے چھ مرتبہ شرکت کا موقع ملے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ اہل اور باصلاحیت نوجوان صوبائی انتظامیہ کا حصہ بن سکیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ پی سی ایس کے ذریعے منتخب ہونے والے افسران صوبائی انتظامیہ کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور حکومت انتظامی ڈھانچے میں زیادہ اہل، باصلاحیت اور جدت پسند افسران لانا چاہتی ہے۔ انہوں نے پبلک سروس کمیشن کو ہدایت دی کہ امتحان کے انعقاد سے لے کر نتائج کے اعلان تک تمام مراحل زیادہ سے زیادہ تین ماہ کے اندر مکمل کیے جائیں۔
میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ محنت کرنے والے نوجوانوں کو اب امتحانی نتائج کے لیے مہینوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا اور امتحانی نظام کو جدید، شفاف، تیز رفتار اور پیپر لیس بنانے کے لیے جامع اصلاحات کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ میرٹ کی بالادستی، شفاف انتخابی عمل اور ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے نوجوانوں کا ریاستی اداروں پر اعتماد مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
بجلی 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
26 November 2026
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد روکنے کے حکم امتناع میں 2 ہفتے کی توسیع
26 November 2026
اسلام آباد میں یکم دسمبر سے نقد لین دین بند کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
26 November 2026
مریم نواز کی فائرنگ سے زخمی پولیس افسر کو ویڈیو کال، مکمل علاج کی یقین دہانی
26 November 2026
بیوی پر ذہنی و جسمانی تشدد ظلم، حق مہر بھی ملے گا: لاہور ہائیکورٹ
26 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا ہدف
26 November 2026
ویلیو ایڈڈ سمندری خوراک کی برآمدات بڑھانے کیلئے کمیٹی قائم
26 November 2026
پاکستان کا نئی پالیسی کے تحت ایل پی جی سیکٹر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ
26 November 2026