LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان چین کے بغیر امریکا کیلئے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنا ممکن نہیں: نیویارک ٹائمز بھارت کے قریب مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا، 24 افراد لاپتا سویڈن: سکول میں تلوار بردار نوجوان کا حملہ، 17 سالہ طالبہ ہلاک اور تین زخمی بیلجیئم میں گاڑیاں بیچنے والا نوجوان ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد شہزادہ قرار افغانستان میں طالبان رجیم کی غیرقانونی پابندیاں، خواتین خودکشی پر مجبور ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا ایران کیخلاف معاشی جنگ سے امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی، سابق امریکی وزیر دفاع برطانیہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کیلئے سٹریٹجک وسعت و علاقائی توازن کا ذریعہ قرار امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کا 75 ممالک پر عائد ویزا پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا امریکا کی معاشی جنگ میں مدد کرنے والے ممالک کے مفادات کو نشانہ بنائیں گے، محسن رضائی روس کے یوکرین پر جوابی حملے زیادہ تکلیف دہ اور تباہ کن ہیں، صدر پوتن تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان

سپیس ایکس نے رواں سال اپنا 100 واں آربیٹل مشن لانچ کر دیا

Web Desk

23 August 2026

امریکی خلائی تحقیقاتی کمپنی سپیس ایکس نے رواں سال کا اپنا 100 واں آربیٹل مشن کامیابی سے لانچ کر کے نیا سنگِ میل حاصل کر لیا ہے۔ کیلیفورنیا میں قائم وینڈن برگ سپیس فورس بیس کے سپیس لانچ کمپلیکس سے ‘فیلکن 9’ راکٹ نے پرواز بھری اور 29 نئے سٹارلنک سیٹلائٹس کو زمین کے نچلے مدار میں منتقل کر دیا۔ اس کامیابی کے بعد خلائی مدار میں فعال سٹارلنک سیٹلائٹس کی مجموعی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ مشن کے دوران استعمال ہونے والا فیلکن 9 کا بی 1100 بوسٹر، جس کی یہ نویں پرواز تھی، اڑان کے تقریباً ساڑھے 8 منٹ بعد بحرالکاہل میں موجود سپیس ایکس کے ڈرون شپ پر محفوظ طریقے سے واپس اتر گیا۔ یہ فیلکن بوسٹرز کی مجموعی طور پر 653 ویں کامیاب لینڈنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔