ایلون مسک کا اپنے ہی سائبر ٹرک خریدنے کا انکشاف
Web Desk
20 April 2026
ایلون مسک کی دو بڑی کمپنیوں، ٹیسلا اور سپیس ایکس کے درمیان ایک غیر معمولی کاروباری تعلق سامنے آیا ہے، جہاں حالیہ اعداد و شمار کے مطابق سپیس ایکس خود اپنی ہی برانڈ ‘ٹیسلا’ کے سائبر ٹرک کی سب سے بڑی خریدار بن کر ابھری ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ اور ایس اینڈ پی گلوبل موبلیٹی کے ڈیٹا کے مطابق، 2025 کی چوتھی سہ ماہی میں امریکہ میں فروخت ہونے والے ہر پانچ میں سے ایک سائبر ٹرک سپیس ایکس نے خریدا۔ یہ خریداری اس وقت کی گئی جب مارکیٹ میں اس الیکٹرک ٹرک کی عوامی مانگ میں کمی دیکھی جا رہی تھی، اور سپیس ایکس کی جانب سے 10 کروڑ ڈالر سے زائد کی اس سرمایہ کاری نے ٹیسلا کی فروخت کے اعداد و شمار کو گرنے سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اگر سپیس ایکس یہ بڑی خریداری نہ کرتی تو چوتھی سہ ماہی کے دوران سائبر ٹرک کی رجسٹریشن میں 51 فیصد تک کی نمایاں کمی ریکارڈ کی جا سکتی تھی۔ اگرچہ ایلون مسک کی ایک کمپنی کا دوسری کمپنی کی مدد کرنا کاروباری حلقوں میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے، لیکن اس اقدام سے ٹیسلا کو اپنی سیلز کی کارکردگی مستحکم رکھنے میں عارضی طور پر بڑا سہارا ملا ہے
متعلقہ عنوانات
غیر ملکی ہیکرز کا سی ڈی اے پر بڑا سائبر حملہ؛ اسلام آبادیوں کا ٹیکس و بلنگ ڈیٹا ہیک، بحالی کے لیے ایک ماہ کی مہلت
6 July 2026
گوگل میپس میں جلد کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرانے کا امکان
6 July 2026
ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا: شزا فاطمہ
6 July 2026
یوٹیوب نے تصاویر پر مبنی انقلابی فیچر متعارف کروا دیا
5 July 2026
مشہور کمپنی کا اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے 551 فلمیں ہٹانے کا اعلان
4 July 2026
یوٹیوب نے شارٹس فارمیٹ میں نئے فیچر متعارف کرا دیے
3 July 2026
پاکستان میں انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کی سہولیات میں نمایاں اضافہ، عالمی درجہ بندی بھی بہتر
3 July 2026
انٹرنیٹ کو بھی بنیادی سروس قرار دینے پر غور، وزارت آئی ٹی کا قانونی جائزہ مکمل
3 July 2026