سنیپ چیٹ نے لاکھوں صارفین کے اکاؤنٹس معطل کر دیے
Web Desk
4 February 2026
سنیپ چیٹ نے آسٹریلیا میں نئے سوشل میڈیا قوانین کے تحت 16 سال سے کم عمر صارفین کے 4 لاکھ 15 ہزار سے زائد اکاؤنٹس معطل کر دیے ہیں۔
کمپنی کے مطابق آسٹریلیا میں نافذ کیے گئے قانون کے بعد کم عمر صارفین کے خلاف کارروائی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر مزید اکاؤنٹس کی جانچ اور بلاکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ سنیپ چیٹ کا کہنا ہے کہ عمر کی تصدیق کرنے والی موجودہ ٹیکنالوجی مکمل طور پر مؤثر نہیں، جس کے باعث بعض کم عمر صارفین پابندی سے بچ نکلتے ہیں۔
نئے قانون کے تحت سنیپ چیٹ، میٹا، ٹک ٹاک، یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو 16 سال سے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔ قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں آسٹریلوی حکومت کی جانب سے کمپنیوں پر 49.5 ملین آسٹریلوی ڈالر (تقریباً 34 ملین امریکی ڈالر) تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔
آسٹریلیا کے آن لائن سیفٹی ریگولیٹر کے مطابق اب تک ٹیکنالوجی کمپنیوں نے مجموعی طور پر 4.7 ملین کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس بند کر دیے ہیں، جسے حکام نے ایک بڑی اور اہم کامیابی قرار دیا ہے۔
سنیپ چیٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ ایپ اسٹورز پر صارفین کی عمر کی تصدیق کو لازمی قرار دیا جائے تاکہ کم عمر افراد کی سوشل میڈیا ایپس تک رسائی مؤثر طور پر روکی جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
گوگل نے نیا طاقتور اے آئی ماڈل ’جیمنائی 4 آرگون‘ متعارف کرا دیا
2 October 2026
امریکی حکومت کا نیا AI پورٹل ‘America.gov’ لانچ، جیمنائی اور گرک ماڈلز سے لیس چیٹ بوٹ متعارف
2 October 2026
دبئی میں بلاک چین لائف 2026ء، کرپٹو اور اے آئی دنیا کا بڑا اجتماع
1 October 2026
سائنسدان 3 لاکھ 15 ہزار سال قدیم انسان کا ڈیجیٹل چہرہ تشکیل دینے میں کامیاب
1 October 2026
بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے اور عمر کی تصدیق کا اختیار نہیں: پی ٹی اے
1 October 2026
فولڈ ایبل آئی فون کی فروخت سے متعلق اہم انکشاف!
1 October 2026
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026
اے آئی سے ٹریفک اہلکار کے قتل کا طریقہ پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
30 September 2026