معروف گلوکارہ حمیرہ چنا کی گاڑی چوری، وزیر داخلہ سندھ نے نوٹس لے لیا
Web Desk
30 October 2026
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے معروف اور لیجنڈری گلوکارہ و آرٹسٹ حمیرہ چنا کی قیمتی گاڑی کراچی کے علاقے بہادرآباد چار مینار کے قریب سے چوری ہو جانے کے ناخوشگوار واقعے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ نے اس سنگین واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی اے وی ایل سی (AVLC) اور ایس ایس پی ایسٹ سے اس کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے، اور ہدایت کی ہے کہ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل تمام تر جدید تکنیکی اور سائنسی پہلوؤں کو بروئے کار لاتے ہوئے گاڑی چوروں اور اس میں ملوث گینگ کو جلد از جلد ٹریس کرے۔ دوسری جانب، متعلقہ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ گاڑی چوری ہونے کے اس واقعے کا باضابطہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش اور واقعے کی مزید تحقیقات کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک و قوم کا نام روشن کرنے والے فنکار اور آرٹسٹ ہمارا قیمتی قومی اثاثہ ہیں، اور گلوکارہ حمیرہ چنا کے ساتھ پیش آنے والے اس ناخوشگوار واقعے پر انہیں ذاتی طور پر شدید احساس ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے اور چھینی گئی یا چوری شدہ گاڑی کی برآمدگی کے لیے تمام ضروری اقدامات ترجیحی بنیادوں پر اٹھائے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
ٹک ٹاکر کی مہندی تقریب میں دو افراد کی ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت
21 November 2026
حنا جاوید قتل کیس: پولیس نے چالان میں گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا
21 November 2026
روسی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کی کامیابی کا خصوصی ذکر
21 November 2026
سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم احسن طاہر اڈیالہ جیل سے رہا
20 November 2026
شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ قبضے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار
20 November 2026
مس یونیورس ویتنام سے 48 روز بعد ہی تاج واپس لے لیا گیا
20 November 2026
عالمی آرٹ میلے میں پاکستانی ثقافت کی نمائندگی، گلوکار عظیم ڈار کو گیسٹ آف آنر کا اعزاز
20 November 2026
گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر مسلح افراد کا حملہ، جان سے مارنے کی دھمکیاں
19 November 2026