شروتی ہاسن نے شادی کو غیر ضروری اور ماں بننے کی خواہش کا اظہار کردیا
Web Desk
24 September 2026
معروف بھارتی اداکارہ و گلوکارہ شروتی ہاسن (Shruti Haasan) نے اپنی ذاتی زندگی، شادی اور خاندانی منصوبوں کے حوالے سے اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ایک وقت میں شادی کے فیصلے کے انتہائی قریب پہنچ چکی تھیں۔ بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شروتی ہاسن نے شادی کے روایتی تصور، اس کی کاغذی کارروائی اور شاہانہ اخراجات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں کسی شریکِ حیات کا ساتھ اور رفاقت پسند ہے، لیکن وہ زندگی بھر کے لیے خود کو کسی ایک مخصوص خانے یا روایتی سانچے میں محدود کرنے سے گریز کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں شادی کے دکھاوے اور بھاری اخراجات سے کبھی دلچسپی نہیں رہی، اور وہ سمجھتی ہیں کہ ایسی تقریبات پر رقم ضائع کرنے کے بجائے وہ پیسہ کسی ضرورت مند کی مدد کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ شروتی ہاسن نے مزید انکشاف کیا کہ ان کے دل میں ماں بننے کی شدید خواہش موجود ہے اور اس مقصد کے لیے بچہ گود لینا (Adoption) بھی ان کے لیے ایک بہترین اور قابلِ قبول راستہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
24 September 2026
’یہ بالکل بھی مذاق نہیں‘، اپنی جعلی اے آئی ویڈیو دیکھ کر جنت مرزا بھڑک اٹھیں
23 September 2026
لندن: معروف گلوکاروں کے جعلی ریکارڈز بیچ کر لاکھوں کمانے والے شخص کو تین سال کی جیل
23 September 2026
’یہ بالکل بھی مذاق نہیں‘، اپنی جعلی اے آئی ویڈیو دیکھ کر جنت مرزا بھڑک اٹھیں
23 September 2026
جدہ میں ہونے والا ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا چھٹا ایڈیشن ملتوی
22 September 2026
کرن خان اور اشتیاق بیگ کی شادی کے بعد پہلی فیملی ڈنر کی تصاویر وائرل
22 September 2026
کترینہ کیف پر نامناسب تبصرہ؛ سلمان خان کے آڑے ہاتھوں لینے پر آر جے نے معافی مانگ لی
22 September 2026
کترینہ کیف کی والدہ گاؤں میں مشکل زندگی گزارنے پر کیوں مجبور؟
22 September 2026