LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
موسمیاتی اہداف کے ثمرات عوام اور مقامی کمیونٹیز تک پہنچنے چاہیے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق چمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک جنگ ختم کرنے کا فیصلہ امریکا کو کرنا ہے، ایران لڑائی جاری نہیں رکھنا چاہتا: پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں امریکی کاروباری کونسلز کے وفود سے ملاقات امریکا نے شام کو 36 چوری شدہ نوادرات واپس کر دیے اقوام متحدہ کا عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف یہ آخری کوشش ہوگی اور پی ٹی آئی پھر کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کرے گی: خواجہ آصف علیمہ خان کیخلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کا فیصلہ مؤخر امریکا بعض شرائط پوری کر دے تو آبنائے ہرمز 7 روز میں کھول دیں گے: عراقچی نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار مکہ دفاعی اتحاد کا سعودی سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کا اعلان سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے میں جارحیت ناکام بنادی، کئی طالبان ہلاک ایران مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن طاقت کی زبان قبول نہیں کرے گا، ایرانی صدر چین اور امریکا اپنی عوام کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں: صدر ٹرمپ

اداکارہ شردھا کپور کا پاؤں فریکچر، فلم کی شوٹنگ عارضی طور پر روک دی گئی

Web Desk

22 November 2025

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور کے پاؤں کی انگلی ڈانس سیکوینس کی شوٹنگ کے دوران فریکچر ہو گئی، جس کے بعد فلم کی شوٹنگ کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق شردھا کپور نوواری ساڑی اور روایتی زیورات پہنے طویل ڈانس سیکوینس کر رہی تھیں کہ ایک لمحے میں انہوں نے غلطی سے پورا وزن ایک پاؤں پر ڈال دیا، جس سے توازن بگڑ گیا اور وہ زخمی ہو گئیں۔

ہدایتکار لکشمن اوٹیکر نے فوری طور پر شوٹنگ روک دی، تاہم شردھا نے یونٹ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت دی۔ ممبئی واپس آنے کے بعد وہ کلوز اپ اور جذباتی مناظر کی شوٹنگ بھی کرواتی رہیں، مگر چند گھنٹوں بعد درد بڑھنے کے سبب شوٹنگ کو مکمل طور پر معطل کرنا پڑا۔

فلم ’ایتھا‘ مہاراشٹر کی معروف ڈانسر اور تماشہ آرٹسٹ وتھابائی کی زندگی پر مبنی ہے، جنہیں ریاست کی ثقافتی تاریخ میں ایک عظیم فنکار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔