پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے: شزا فاطمہ
Web Desk
24 July 2026
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے راس ایکسپو 2026 کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان روبوٹکس، آٹومیشن اور اے آئی کے شعبوں میں تیزی سے پیش رفت کر رہا ہے۔ 2 روزہ نمائش کے دوران صنعتی، دفاعی اور لاجسٹکس کے لیے جدید نیویگیشن سسٹمز اور روبوٹس پیش کیے گئے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیراعظم نے ملک میں روبوٹکس کے فروغ کے لیے 20 ملین ڈالرز کی معاونت کا اعلان کیا ہے اور صنعت کے لیے جدید سمیولیٹرز تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ شزا فاطمہ نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ ٹیکنالوجی ملازمتیں ختم کرتی ہے، اور طلبہ پر زور دیا کہ وہ ریاضی، الیکٹریکل انجینئرنگ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبوں کو ترجیح دیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح ون‘‘ کب چاند پر اترے گی، تاریخ کا اعلان
2 October 2026
گوگل نے نیا طاقتور اے آئی ماڈل ’جیمنائی 4 آرگون‘ متعارف کرا دیا
2 October 2026
امریکی حکومت کا نیا AI پورٹل ‘America.gov’ لانچ، جیمنائی اور گرک ماڈلز سے لیس چیٹ بوٹ متعارف
2 October 2026
دبئی میں بلاک چین لائف 2026ء، کرپٹو اور اے آئی دنیا کا بڑا اجتماع
1 October 2026
سائنسدان 3 لاکھ 15 ہزار سال قدیم انسان کا ڈیجیٹل چہرہ تشکیل دینے میں کامیاب
1 October 2026
بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے اور عمر کی تصدیق کا اختیار نہیں: پی ٹی اے
1 October 2026
فولڈ ایبل آئی فون کی فروخت سے متعلق اہم انکشاف!
1 October 2026
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026