LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
5 اگست 2019ء کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے، عاصم افتخار حکومتِ پاکستان نے “فارن میڈیا فیسلیٹیشن گائیڈ لائنز 2026” جاری کر دیں: غیر ملکی و مقامی صحافیوں کے لیے آن لائن رجسٹریشن اور این او سی لازمی قرار امریکا نے فلائی بغداد ایئر لائن کو پابندیوں کی فہرست سے خارج کر دیا امریکی و برطانوی وزرائے خارجہ کی ملاقات، ایران اور خلیج کی صورتحال پر گفتگو آبنائے ہرمز میں نیا عارضی بحری راستہ قائم کرنے کی تیاری مکمل کرلی: ایران پنجاب حکومت کی انتظامی سطح پر تبدیلیاں، 46 افسروں کے تقرر و تبادلے حیدرآباد میں سی ٹی ڈی کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں دہشت گرد گرفتار حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا، ڈیزل سستا اسحاق ڈار کی اردن میں ترک، مصری اور الجزائر کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں دو سالہ جلاوطنی کے بعد شیخ حسینہ کا بنگلادیش واپسی کا اعلان نیتن یاہو کا حماس کے غیر مسلح ہونے تک غزہ میں کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان پاک ایران سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق، کراچی تا چاہ بہار تجارتی راہداری کی تجویز صومالی وزیرِ دفاع کی نیول چیف اور ایئر چیف سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال سسٹم والا بیان بے معنی، ملک میں ہائبرڈ نہیں، آئینی جمہوری نظام ہے: رانا ثنا اللہ وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی

شزہ فاطمہ سے اوورسیز طلبہ کے وفد کی ملاقات، ڈیجیٹل پاکستان ویژن پر تبادلہ خیال

Web Desk

4 August 2026

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ سے اوورسیز اور بین الاقوامی جامعات میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلبہ کے وفد نے ملاقات کی، جس کے دوران وزیراعظم کے ‘Digital Nation’ ویژن، مصنوعی ذہانت (AI)، ٹیلی کام اصلاحات اور ڈیجیٹل پاکستان کے مستقبل پر 01 گھنٹہ طویل نشست ہوئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومت ملک بھر میں 4G اور 5G کنیکٹیویٹی کے فروغ اور جدید انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی مہارتوں سے آراستہ کیا جا سکے۔ انہوں نے فری لانسرز، طلبہ اور اسٹارٹ اپس کے لیے جاری سرکاری اقدامات کا احاطہ بھی کیا۔ ملاقات کے اختتام پر اوورسیز طلبہ نے وزارتِ آئی ٹی کے انقلابی اقدامات کی تعریف کی اور عالمی سطح پر پاکستان کے ڈیجیٹل ویژن کے سفیر بننے کے عزم کا اعادہ کیا۔